Archive for August, 2017

پاکستان: پرانے غلام نئے آقاؤں کی تلاش میں!

پاکستان: پرانے غلام نئے آقاؤں کی تلاش میں!

امریکی صدر ٹرمپ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی کے اعلان کے بعد سے یہاں کے حکمرانوں کے ایوانوں میں ایک کھلبلی سی نظر آتی ہے۔ امریکی سامراج کی غلامی کا طوق پہنے یہاں کے غلام حکمران اپنی ماضی کی خدمات اور کاسہ لیسی کی داستان سنا کر آقا کوسخت رویہ اپنانے سے روکنا چاہتے ہیں جو اب ان کے منہ میں ڈالی جانے والی ہڈی بند کرنے جا رہا ہے

August 31, 2017 ×
سپین: بارسلونامیں دہشت گردی کے خلاف احتجاج، جنگی جنونیوں اور سامراجیوں کے منہ پر طمانچہ!

سپین: بارسلونامیں دہشت گردی کے خلاف احتجاج، جنگی جنونیوں اور سامراجیوں کے منہ پر طمانچہ!

|تحریر: آرٹورو روڈریگویز، ترجمہ: انعم خان| ایک ہفتہ قبل کیٹالونیا اور ہسپانوی معاشرہ بارسلونا اور کیمبرلز کے شہروں میں ہونے والے دو دہشت گردی کے حملوں کے ہاتھوں لرز اٹھا۔ رجعتی قوتوں نے فوری طور پر موقع سے فائدے اٹھاتے ہوئے ملک کے اند ر خوف پھیلانے اور تقسیم کرنے […]

August 30, 2017 ×
کشمیر: مارکسی سکول گرما 2017ء کا انعقاد

کشمیر: مارکسی سکول گرما 2017ء کا انعقاد

پروگریسو یوتھ الائنس کے زیراہتمام دو روزہ مارکسی سکول گرما 2017ء 19 اور 20 اگست کو راولاکوٹ‘ کشمیر میں منعقد ہوا۔ سکول میں شرکت کے لئے ملک بھر سے نوجوانوں اور محنت کشوں کے قافلے 17اگست کو ہی کشمیر پہنچنا شروع ہوگئے۔ کراچی سے لے کر کشمیر تک ملک کے تمام بڑے شہروں اور تعلیمی اداروں سے نوجوانوں نے اس سکول میں شرکت کرکے اس کو کامیاب بنایا

August 26, 2017 ×
فیصل آباد: پاور لومز ورکرز کی تحریک۔۔۔نتائج اور اسباق!

فیصل آباد: پاور لومز ورکرز کی تحریک۔۔۔نتائج اور اسباق!

چوری اور محنت کشوں کے وحشیانہ استحصال کے بل بوتے پر ہی پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ مزدوروں کی طرف سے اجرتوں میں معمولی اضافے کا مطالبہ بھی مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیتا ہے۔ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ محنت کشوں کے شدید ترین استحصال کے بغیر نہ تو وہ اپنی پیداواری لاگت کو قابو میں رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اپنی شرح منافع میں اضافہ کر سکتے ہیں

August 24, 2017 ×
بیروزگاری؛ نوجوانوں کو ڈستا عفریت

بیروزگاری؛ نوجوانوں کو ڈستا عفریت

معاشی ترقی اور کشکول توڑ دینے کی روایتی نعرے بازی حقیقی سماجی حالات سے کسی طور میل نہیں کھاتی۔ بڑھتی ہوئی بیروزگاری پاکستانی سماج کے لئے ایک شدید خطرہ ہے جس کی نشاندہی بہت سے سنجیدہ بورژوا تجزیہ نگار کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے میں مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں اسٹیک ہولڈرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو یہ ایک بڑے سماجی دھماکے کی صورت میں پھٹ سکتا ہے

August 17, 2017 ×
فیصل آباد: پاور لومز کے مزدوروں کا احتجاجی دھرناآٹھویں روز میں داخل، تمام سیکٹر مکمل بند

فیصل آباد: پاور لومز کے مزدوروں کا احتجاجی دھرناآٹھویں روز میں داخل، تمام سیکٹر مکمل بند

فیصل آباد میں پچھلے آٹھ روز سے پاور لومز کے مزدوروں نے اجرتوں میں اضافہ کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ مزدور قیادت، انتظامیہ اور مالکان کے درمیان تقریباً چھ مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں جو کہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے

August 14, 2017 ×
سٹالن کا خیال تھا کہ جلا وطنی میں ٹراٹسکی ہمت ہار جائے گا مگر اس کا یہ خیال گلط ثابت ہوا

سٹالن اور ٹراٹسکی کے اختلافات کی حقیقت۔۔روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والے تبصرے کا جواب

25 جون 2017ء کو پاکستان کے سب سے بڑے اور بااثر انگریزی اخبار نے ’’ نئے روس کے پرانے بالشویک‘‘ کے عنوان سے کسی بورس سٹریملن کا ایک لمبا چوڑا مضمون شائع کیا ۔ اس مضمون کا مقصد حال ہی میں شائع ہونے والی ٹراٹسکی کی کتاب ’’سٹالن‘‘ کے نئے ایڈیشن کا تنقیدی جائزہ لینا تھا جسے ’’WellRed Books‘‘ نے شائع کیا ہے اور راقم نے اس کی ادارت کی ہے

August 14, 2017 ×
اداریہ ورکرنامہ: 70سال بعد‘ بٹوارے کے رِستے زخم

اداریہ ورکرنامہ: 70سال بعد‘ بٹوارے کے رِستے زخم

ہندوستان کے خوانی بٹوارے کے 70سال بعد بھی گدھ نیم مردہ لاشوں کو نوچتے چلے جا رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ برطانوی سامراج کی مسلط کردہ تقسیم کے بعد برپا ہونے والے خونی مناظر آج بھی اسی طرح جاری و ساری ہیں۔ اس وقت ہاتھوں میں برچھیاں اور خنجر لیے […]

August 14, 2017 ×
آزاد پاکستان یا مظلوم طبقات اور قومیتوں کا جیل خانہ

آزاد پاکستان یا مظلوم طبقات اور قومیتوں کا جیل خانہ

اصل میں ہم جس میں رہتے ہیں وہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔ ایک امیروں کا پاکستان اور دوسرا غریبوں کا پاکستان۔ ایک جاگیرداروں کا پاکستان اور دوسرا ہاریوں اور کسانوں کا پاکستان۔ ایک سرمایہ داروں کا پاکستان اور دوسرا محنت کشوں کا پاکستان۔ ایک بیوروکریٹوں، جرنیلوں، ججوں اور میڈیا مالکان کا پاکستان اور دوسرا نہتے، لاچاروں، بیماروں اور مسکینوں کا پاکستان۔

August 14, 2017 ×
حکومتی و عدالتی فیصلے کیخلاف منعقدہ مزدور کنونشن

کشمیر: یونینز اور ایسوسی ایشنز پر پابندی کے کالے قانون کیخلاف جدوجہد کا اعلان

گزشتہ دنوں آزادکشمیر اسمبلی نے ایکٹ 1974ء جو کہ آئین کی حیثیت رکھتا ہے میں ترمیم کرتے ہوئے ایک وحشیانہ قانون نافذ کر دیا ہے جس کے مطابق ملازمین کی جملہ تنظیموں کی رجسٹریشن ختم کر دی ہے اور ہرقسم کے احتجاج اور ہڑتالوں کو غیر قانونی دے دیا گیا ہے

August 12, 2017 ×
پاکستان: نااہل ریاست، ناکام سیاست

پاکستان: نااہل ریاست، ناکام سیاست

عدالتوں کو فوج کی باندی قرار دیا جا رہا ہے اور فوج پر ’’جمہوریت‘‘ پر شب خون مارنے کا واویلا کیا جا رہا ہے۔ لیکن کہیں بھی یہ بات نہیں کی جا رہی کہ کروڑوں محنت کشوں کو غربت، بھوک، بیماری، ذلت اور جہالت میں دھکیلنے کا ذمہ دار کون ہے۔ شدید گرمی اور حبس میں بجلی، گیس اور پانی کے بغیر زندگی کی اذیتوں کو سہنے والے کروڑوں لوگوں کا مجرم کون ہے

August 12, 2017 ×
ملتان: الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا نجکاری مخالف جلسہ

ملتان: الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا نجکاری مخالف جلسہ

نجکاری ایک عالمی سامراجی پالیسی ہے نہ کہ صرف یہاں کے حکمران طبقے کی اور نجکاری جیسی لعنت کو شکست دینے کا واحد طریقہ اس کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنا ہے اور اس کی جڑ سرمایہ دارانہ نظام ہے

August 11, 2017 ×
فیصل آباد: پاور لومز کے مزدوروں کی ہڑتال جاری‘ تمام سیکٹر مکمل بند

فیصل آباد: پاور لومز کے مزدوروں کی ہڑتال جاری‘ تمام سیکٹر مکمل بند

|رپورٹ: نمائندہ ورکرنامہ فیصل آباد| فیصل آباد میں پچھلے ایک ہفتے سے پاور لومز کے تمام سیکٹرز مکمل طور پر بند ہیں۔ مزدور اجرتوں میں اضافے کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ مگر مالکان کی طرف سے مزدوروں کو مطلوبہ اجرت نہیں دی جارہی۔ 7 اگست بروز سوموار کو پاور لومز […]

August 9, 2017 ×
بلوچستان کے زخم!

بلوچستان کے زخم!

پچھلے سال 8 اگست کو کوئٹہ میں دن دیہاڑے ایک خودکش حملے میں وکلا کی ایک بڑی پرت کو مارا گیا تھا۔ لیکن ریاستی اداروں کی طرف سے اس گھناؤنے حملے پر جو ردِعمل آیا اس نے بلوچستان کے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے اس بدبخت صوبے کے گھاؤ اور بھی گہرے کر دیئے

August 8, 2017 ×