لاہور: تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

رپورٹ:| RWF، لاہور|
2nd day Punjab teachers sit-in protest against Privatization 00پنجاب کے تعلیمی داروں کی نجکاری اور PEF کے حوالگی کے خلاف پنجاب بھر کے اساتذہ کااحتجاجی دھرنا پنجاب اسمبلی کر سامنے دوسرے روز بھی جاری ہے۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف کل دوپہر سے پنجاب بھر سے آئے اساتذہ کا پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔اس دوران انتظامیہ کے ساتھ رات گئے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اساتذہ نے دھرنا جاری رکھا ہوا ہے اور پنجاب کے دوسرے اضلاع سے بھی اساتذہ کی آمد جاری ہے۔ دھرنے سے پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا دھرنا جاری رہے گااور ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اساتذہ نےدھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تعلیم اور صحت کی مفت فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر اس کے برعکس کرپٹ اور ظالم حکومت نے تعلیمی اداروں کو بیچنے پر لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اس نجکاری کے حملے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

2nd day Punjab teachers sit-in protest against Privatization 04 2nd day Punjab teachers sit-in protest against Privatization 02 2nd day Punjab teachers sit-in protest against Privatization 01 2nd day Punjab teachers sit-in protest against Privatization 03

Tags: × × ×

Comments are closed.