شہر کی لائبریری کا نوحہ

خالی جگہ کب۔۔ کب تک خالی رہے گی!
پیزا ہٹ یا میکڈونلڈ، بینک یا پراپرٹی دفتر

اچھی یعنی مشہور کتابیں چھانٹ لی جائیں گی
باقی ردی والوں کے جلسے کو رونق بخشیں گی

ہائے ہائے ہائے! لائبریری بند ہونے پر افسوس بیکار ہے
نوٹ چھاپ، نمبر ٹانک ہجوم پڑھنے پڑھانے سے بیزار ہے

کوئی جناح لائبریری کی ناوقت موت پر حیران نہیں
دور نزدیک وہ ’’پڑھا لکھا‘‘ سیاستدان نہیں جو یہ تالا، یہ بوْھا کھولے گا
جو ان یتیموں مسکینوں غریبوں کے حق میں بولے گا
پہلوانوں کے شہر میں ایک آدھ بھی پہلوان نہیں

(ادریس بابر)

متعلقہ: فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث جناح لائبریری بند

Tags: ×