فیصل آباد: ’’مزدوروں کو درپیش مسائل اور ان کا حل‘‘ پروگرام کا انعقاد

رپورٹ: |ریڈ ورکرز فرنٹ، فیصل آباد|
ریڈ ورکرز Industrial Workers Meeting In Faisalabad (3)فرنٹ(RWF) کے زیر اہتمام فیصل آباد میں 12اگست بروز جمعہ کو نوابانوالہ سیکٹر کے پاورلومز، ایمبرائڈری، ٹیکسٹائل اور ڈبلنگ کے مزدوروں کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مزدوروں کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ پروگرام کا آغاز بابو ولیم روزنے کیا اور ریڈورکر فرنٹ اورورکرنامہ کا مختصر تعارف پیش کیا۔ تعارف کے بعد شہزاد نے انقلابی شاعری سنائی جس کو مزدوروں نے بہت پسند کیا۔ صفدر نے پاور لومز کے مزدوروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مزدوروں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات رکھی۔ عبداللہ نے پروگرام میں آنے والے تمام مزدور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں مزدوروں کو درپیش مسائل پر بات کی۔ اس کے بعد شرکا کی طرف سے سوالات کیے گئے۔ آفتاب اشرف نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے تمام اداروں کے محنت کشوں کی طبقاتی بنیادوں پر جڑت اور منظم ہونے پر زور دیا۔

پروگرام کے آخر پر تمام مزدوروں نے متفقہ طور پر ایک مستقل سٹڈی سرکل شروع کرنے کا عزم کیا جس میں مختلف معاملات کو مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔
پروگرام کے اختتام پر مزدوروں کی فرمائش پر شہزاد نے دوبارہ انقلابی شاعری سنائی۔





Comments are closed.