گڈانی: شپ بریکنگ یارڈ کے محنت کشوں کا احتجاج

رپورٹ: |ریڈ ورکرز فرنٹ|
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ہیلتھ اور سیفٹی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اب تک سینکڑوں محنت کش اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ہزاروں اپنے قیمتی اعضاء سے محروم ہو چکے ہیں۔ گڈانی شپ بریکنگ کے 10ہزار سے زائد محنت کش غیر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے آئے دن حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے کثیر تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی اور اس نظام اور اس کے غلاظتوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بشیر احمد محمودانی نے کہا کہ غیر قانونی ٹھیکیداری نظام نے مزدوروں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

gaddani-ship-breaking-yard-workers-protest
یاد رہے کہ شپ بریکنگ یارڈ میں محنت کش انتہائی بدترین اور غیر انسانی ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی اور مستقل ملازمت کے حق سے محروم ان محنت کشوں کو غیر انسانی ماحول میں کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔یہ محنت کش اب شپ بریکنگ لیبر یونین کے پلیٹ فارم سے منظم جدوجہد کا آغاز کر چکے ہیں اور ملک بھر کے محنت کشوں سے مزدور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments are closed.