ملتان: چودہ اگست پر احتجاجی کیمپ کا انعقاد

رپورٹ: |مبشر علی|
14Multan Camp on 14 August اگست کو پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) اور ریڈ ورکرز فرنٹ ملتان(RWF) کے زیر اہتمام چونگی نمبر 9 پر نام نہادآزادی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران ’’آزادی کی حقیقت اور حقیقی آزادی‘‘ پر مبنی لیف لیٹ بھی تقسیم کیا گیا جسے بہت پسند کیا گیا۔

14اگست کے موقع پر پروگریسو یوتھ الائنس اور ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے شائع کیا گیا لیف لیٹ

14اگست کے موقع پر پروگریسو یوتھ الائنس اور ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے شائع کیا گیا لیف لیٹ

دن بھرکیمپ میں آنے والے افراد کے ساتھ عا م لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بحث ہوتی رہی جس میں لوگوں نے کھل کر اس لوٹ کھسوٹ پر مبنی نظام اور موجودہ حکمرانوں کے خلاف شدید نفرت کاظہار کیا۔ کیمپ میں آنے والے افراد نے اپنا رابطہ نمبر لکھوایا اور PYA اور RWF کی اس کوشش کو سراہا۔

Tags: × × × × ×

Comments are closed.