پیپسی کولا فیصل آباد : انتظامیہ کی ورکرز کے خلاف انتقامی کاروائی، 175جبری برطرف 

|رپورٹ (نمائندہ ورکر نامہ|

برطرف محنت کشوں کی اکثریت فروری میں محنت کشوں کی بحالی کے لئے ہڑتال میں شامل تھی

ریڈ ورکرز فرنٹ کے کارکنان فیکٹری کے باہر برطرف کیے گئے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے

پیپسی کولا فیصل آباد کی انتظامیہ نے 29جنوری 2018ء کی کامیاب ہڑتال کے خلاف انتقامی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر تقریباً 175محنت کشوں کو جبری طور پر ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا۔ جس کے خلاف پیپسی کے ورکرز سراپا احتجاج ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں ورکرز پیپسی فیکٹری کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ محنت کشوں کا کہنا ہے جنوری میں ہماری ہڑتال کی کامیابی کی وجہ سے برطرف ملازموں کو دوبارہ بحال کیا گیا لیکن اب انتظامیہ اس کامیابی کا انتقام لے رہی ہے۔ ریڈ ورکرز فرنٹ کے نمائندے اس احتجاج میں شامل ہیں اور محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ ریڈورکرز فرنٹ پیپسی ورکرز کے اس احتجاج میں پیپسی کے محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔ 

Comments are closed.