لاہور: آل پاکستان لیبارٹری سٹاف ایسو سی ایشن کا احتجاجی دھرنا

رپورٹ: |RWFلاہور|

آل پاکستان گورنمنٹ سکول/کالج لیبارٹری سٹاف ایسوسی ایشن (APLSA)کا احتجاجی دھرنا آج صبح سے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر جاری ہے۔ ایسو سی ایشن کے 12,000 ممبران پنجاب کے 9 اضلاع میں 526 سکول اور کالجوں میں ٹیکنکل سٹاف کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان میں لیبارٹری ٹیکنیشن، مکینک، کیئر ٹیکرز، لکچر اسسٹنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن گذشہ کئی سالوں سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہی ہے۔ ان کے مطالبات میں 14،16 اور 17ویں سکیل میں اپ گریڈیشن؛ 2010ء کے 50 فیصد ایڈہاک الاؤنس کا بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جانا؛ جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں ٹرانسپورٹ الاؤنس کی بندش کا ختم کیا جانا اور اضافی/ غیر متعلقہ ڈیوٹیوں کا ختم کیا جانا شامل ہے۔
ٹیکنیکل سٹاف کے مطالبات پر 23 جون 2012ء میں گورنر کے احکامات کے مطابق 17 ویں گریڈ تک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جا چکی ہے جس کا ابھی تک اطلاق نہیں ہوا۔ اسی طرح ہائی کورٹ میں فیصلہ جیتنے کے باوجود ٹیکنیکل سٹاف کی اب تک شنوئی نہیں ہو رہی۔ APLSA کا کہنا ہے کہ ان دیرینہ مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔

Tags: × ×

Comments are closed.