کامونکی: پنجاب ٹیچرز یونین کا نجکاری کیخلاف احتجاجی اجلاس

رپورٹ: | گل زادہ صافی |
18Punjab Teacher Union Meetingاپریل بروز سوموار پنجاب ٹیچرزیونین کے زیر اہتمام تحصیل کامونکی کے 50سے زائد پرائمری اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (PEF) کے حوالے کرنے کیخلاف گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار گرلز، حبیب پورہ میں منعقدہ احتجاجی پروگرام سے پنجاب ٹیچر یونین(PTU) گوجرانوالہ کے ضلعی صدر ملک ادریس، تحصیل صدر ملک محمد الیاس، انفارمیشن سیکرٹری گل زادہ خان اور جنرل سیکرٹری مہر محمد سلیم نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ٹیچرز سرکاری سکولوں کونجی شعبے کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ پنجاب حکومت نجکاری کی پالیسی سے غریب عوام سے مفت تعلیم کی سہولت چھین رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبوں کے محنت کشوں کے ساتھ مل کر نجکاری کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی۔

Punjab Teacher Union MeetingPunjab Teacher Union MeetingPunjab Teacher Union Meetingkamoki6

Comments are closed.