کوئٹہ: فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری؛ کل احتجاج کا اعلان

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ|
quetta-pharmacists-association-hunger-strike-camp-3پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن، بلوچستان کے زیراہتمام فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز کا بنیادی حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ چھٹے روز بھی جاری رہا۔ فارماسسٹس ایسو سی ایشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فارماسسٹس کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے تمام بنیادی مطالبات کو حل کرنے کے احکامات جاری نہیں ہوتے۔تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے کل 28 اکتوبر بروز جمعہ ساڑھے گیارہ بجے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ یاد رہے کہ فارماسسٹس اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ ایک مہینے سے احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں،لیکن حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
quetta-pharmacists-association-hunger-strike-camp-1فارماسسٹس کے بنیادی مطالبات میں فورٹئیر سروس سٹرکچر، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، بے روزگار فارماسسٹس کے لئے کلینیکل فارماسسٹس آسامیاں مہیا کرنا، پنجاب اور خیبر پشتونخوا کے طرز پر سول سیکرٹریٹ محکمہ صحت میں فارماسسٹس کی ٹیکنیکل آسامیاں، (سیکشن آفیسر ٹیکنیکل،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل کا مہیا کرنا)، فارماسسٹس کے لیے دوسرے صوبوں کے جیسے ڈائریکٹوریٹ کا قیام، ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ2012ء کے تحت تمام پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں کے کلینکس میں فارمیسی سروسز کا فراہم کرنا شامل ہے۔
فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے تمام فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروز جمعہ 28 اکتوبر کو 11:30 بجے پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اپنے شرکت کو یقینی بنائے۔

quetta-pharmacists-association-hunger-strike-camp-2

Comments are closed.