کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا دھرنا جاری

رپورٹ: |کریم پرھر|
Quetta-Young Doctors and Paramedics Protest Day 05ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(YDA) اورآل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن(APPSF) کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا پانچویں روزبھی جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاء کا اپنے مطالبات کی منظوری اور نوٹیفیکشن کے اجراء تک دھرنا جاری رکھنے پر عزم ہیں۔ دھرنے میں مختلف طلبہ تنظیموں خاص کر پشتون ایس ایف(آزاد)، پشتون ایس ایف اور بی ایس او( پجار) نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء کی بھرپور حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
02 Quetta-Young Doctors and Paramedics Protest Day 05دھرنے میں ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) کے رہنما آدم پال نے خصوصی طور پر شرکت کی اور احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا۔آدم پال نے اپنے خطاب میں YDAاور پیرامیڈیکس کے دھرنے کو پھیلانے پر زور دیا۔ اور ملک بھر کے محنت کشوں کی حمایت کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں آدم پال کی YDAبلوچستان کے صدر ڈکٹر حفیظ مندوخیل سے تفصیلاََ گفتگو ہوئی۔
دریں اثناء بولان میڈیکل کالج کے طلبہ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔اور کہا کہ ہم دھرنے کو کامیاب بنانے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے بولان میڈیکل کالج سے بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔YDAاور پیرامیڈیکس کا احتجاجی دھرنا سوموار کے دن تک جاری رہے گا۔اگرسوموار تک نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوا تو آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان پیر کی شب کیا جائے گا۔

04 Quetta-Young Doctors and Paramedics Protest Day 05 03 Quetta-Young Doctors and Paramedics Protest Day 05 01 Quetta-Young Doctors and Paramedics Protest Day 05

Comments are closed.