برازیل: مارکسی راہنماؤں کو انٹرنیٹ پر دھمکیوں کی شدید مذمت!

|منجاب: آئی ایم ٹی، برازیل|

عالمی مارکسی رجحان کے برازیلی سیکشن کو ایک گمنام شخص نے آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے تاکہ ہماری انقلابی آواز کو خاموش کر ایا جا سکے۔ IMT ایسکویردا -مارکسستا کے برازیلی کامریڈز اور خاص طور پر کامریڈ جوہانز ہالٹر جن کے خاندان تک کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آئی ایم ٹی کامریڈ جوہانز ہالٹرجن اور انکے خاندان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتی ہے۔ ہم اپنے قارئین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری کیمپئین کی حمایت میں contato@marxismo.org.br پر یکجہتی پیغامات بھیجیں۔

انگریزی میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

12 ستمبر بروز ہفتہ کو ایک ہیکر نے ایسکویردا- مارکسستا کے انسٹاگرام پیج چلانے والے کامریڈ جوہانز ہالٹر کو دھمکیاں دیں۔ ہیکر نے دھمکی دی کہ وہ جوہانز ہالٹر اور اس کے خاندان کی تمام ذاتی تفصیلات اور پتے اس گروہ کو دے گا جس نے اس کام کے لئے اسے پیسے دیئے ہیں۔ پہلے اس نے کہا کہ اسے ”کسی“ نے پیسے دیئے ہیں، پھر کہا کہ ”ایک گروہ نے مجھے پیسے دیئے ہیں“ اور اب کہہ رہا ہے کہ ”ہم یہ کرنے لگے ہیں“۔ چاہے یہ شخص ایک مجرم ہیکر ہے جو بلیک میلنگ کرتا ہے، کرائے کا ہیکر ہے جو کسی انتہائی دائیں بازو کے گروہ کے لئے کام کر رہا ہے یا کسی کمیونسٹ مخالف گروہ کا ممبر ہے، ایسکویردا مارکسستا ان بھونڈے ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکے گی اور یہ شخص اپنے اعمال کے لئے جوابدہ ہو گا۔

ہیکر کے مطابق اسے پیسے دیئے گئے تھے تاکہ جوانز ہالٹر کو بلیک میل کرتے ہوئے انسٹاگرام پیج ختم کرایا جائے۔ ہیکر نے کوڈ ”Asag“ استعمال کیا اور ایک امریکی واٹس ایپ نمبر +1(509)587-0987 سے کال کی۔ ایسکویردا مارکسستا کا انسٹاگرام پیج فعال ہے اور انقلابی نظریات کی ترویج کر رہا ہے۔ یہ ایسکویردا مارکسستا پر انہی حملوں کی کڑی ہے جن میں ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں اور تنظیم کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ایسکویردا- مارکسستا اور اس کے قائدین کو پہلے ہی اپنے نظریات اور سرگرمیوں کی پاداش میں کئی قانونی کاروائیوں، گرفتاریوں اور پولیس حملوں کا سامنا ہے۔ مظاہروں کے دوران ان پر انتہائی دائیں بازو کے غنڈوں نے حملے کئے ہیں، ممبران کو دھمکیاں دی ہیں اور ان کی سرگرمیوں اور دفاتر پر چوری چھپے حملے کئے ہیں۔ ساؤ پالو میں تنظیم کے زیرِ انتظام لیوراریا مارکسستا میں پہلے ہی کئی مرتبہ پولیس ریڈز، چوریاں اور توڑ پھوڑ ہو چکی ہے۔

یہ ریاستی ایجنٹوں، رجعتیوں، فسطائیوں اور نیم فسطائیوں کی غنڈہ گردیاں ہیں تاکہ وہ اپنے پروگرام اور نظریات کو بلا روک ٹوک پھیلاسکیں۔ دوسری طرف کمیونسٹ جدوجہد کا طریقہ کار ہمیشہ اپنے نظریات کا آزادانہ پرچار، ان کا پھیلاؤ اور عوامی جدوجہد رہا ہے۔ اس وجہ سے ہم تمام مزدور نمائندگی کی دعوے دار تنظیموں، جمہوری حقوق، آزادی اظہار رائے اور عوامی حقوق کے لئے منظم ہونے پر یقین رکھنے والے دانشوروں اور سرگرم کارکنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اس رجعتی غلیظ انسان کی سرزنش کریں جو بلا روک ٹوک ایک سرگرم سیاسی کارکن کے والدین کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ کوئی حادثہ نہیں کہ ایسکویردا مارکسستا اور اس کے ایک صحافی کے خلاف یہ بلیک میلنگ ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وفاقی ڈپٹی ادوردو بولسونارو (PSL-SP) بل 4435/2020 پیش کر رہا ہے۔ صدر کے بیٹے کے اس بل کے مطابق نازیوں کی حمایت کرنا اور کمیونزم کا دفاع کرنا ایک جیسے جرائم ہیں اور دونوں سیاسی رجحانوں کے لئے برابر کی قانونی سزاؤں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایسکویردا- مارکسستا پر یہ حملہ برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کی رجعتی پالیسیوں، اس کے ارد گرد غلیظ خوشامدیوں اور اس کے پیروکاروں کا نتیجہ ہے۔ موجودہ صورتحال میں پریس، صحافیوں اور کسی بھی سیاسی مخالف یا حزبِ اختلاف کی پارٹی کے خلاف تشدد کو ابھارا جا رہا ہے۔ یہ کوئی حادثہ نہیں کہ منتخب ہونے سے پہلے ہی جیئر بولسونارو نے کمیونزم کو اپنا سب سے بڑا دشمن کہا تھا۔

ہم ایک مرتبہ پھر آزادی اظہار رائے اور منظم ہونے کے حق پر ہونے والے اس حملے کیخلاف جدوجہد کی اپیل کرتے ہیں۔ اس حملے کی شدید ترین مذمت کی جائے اور ویب سائٹس، سوشل نیٹ ورکس اور ڈسکشن فورمز پر اس بات کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے!

حملے کی زد میں انسٹاگرام اکاونٹ یہ ہے: https://www.instagram.com/esquerdamarxista/

ہمارا فیس بک پیج یہ ہے: https://web.facebook.com/EsquerdaMarxista/?_rdc=1&_rdr

ہمیں یکجہتی کے پیغامات یہاں بھیجیں: contato@marxismo.org.br 

Comments are closed.