کوئٹہ: بلوچستان ریذیڈنشل کالجز(لورالائی‘خضدار‘تربت) ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ|
brc-strike-succesful-demands-accepted-1بلوچستان ریذیڈنشل کالجز(BRC) کے اساتذہ کی گذشتہ 11 دن سے جاری ہڑتال کامیاب اور تمام مطالبات منظور کر لئے گئے۔ واضح رہے کہ بلوچستان ریذیڈنشل کالجز(لورالائی‘خضدار‘تربت) کے اساتذہ نے اپنی تنخواہوں میں 75% ریذیڈنشل الاؤنس کی کٹوتی اور 2005ء ایکٹ جو کہ ان اداروں کو پرائیویٹائزکرنے کے حوالے سے تھا، کو مکمل طور پر رد کر دیا تھا۔
brc-strike-succesful-demands-accepted-3اس احتجاج میں جہاں اساتذہ ہڑتال پر تھے وہیں ان ریذیڈنشل کالجز کے نئے اور پاس آؤٹ طلباء بھی بھرپور طریقے سے شامل تھے۔ بلوچستان ریذیڈنشل کالجز (لورالائی‘خضدار‘تربت) ایکشن کمیٹی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے اور ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرتے ہوئے 21 نومبر سے کالجز میں کلاسز کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔
بی آر سی ایکشن کمیٹی نے ریڈ ورکرز فرنٹ سمیت تمام یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.