راول اسد کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس|

11 فروری کی رات کو گرفتار ہونے والے پروگریسو یوتھ الائنس (پی وائی اے) ملتان کے رہنما راول اسد کی رہائی کے لئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اب تک ملتان، بہاولپور، لاہور ، کراچی، کشمیر ، ڈیرہ غازی خاں، اسلام آباد اور کوئٹہ ،سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔ راول اسدایمرسن کالج ملتان کا طالب علم ہے جو طالب علموں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کرتا رہا ہے۔5 فروری کو ارمان لونی کے بہیمانہ قتل کے خلاف ہونے والے ایک پر امن احتجاج میں شرکت کو جرم قرار دے کر راول اسد کو گرفتار کیا گیا اور ابھی تک جیل میں قیدی بنایا ہوا ہے۔راول پر غداری اور بغاوت کے جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ایک بار پھر اس ظالم ریاست اور اس کے اداروں نے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ مظلوموں کے لئے آواز اٹھانا اور اپنا حق مانگنا غداری ہے اور اس کے لئے جدوجہد کرنا بغاوت ہے۔دوسری طرف عوام کا خون نچوڑ کر دولت اکٹھی کرنے والا شہباز شریف،سینکڑوں معصوموں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرنے والا راؤ انوار اور وہ سارے زردار آزاد ہیں، جو انصاف خرید سکتے ہیں۔

راول اسد کی رہائی کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں احتجاج

لاہور میں 14 فروری کو احتجاج ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی ،یو ای ٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے طلبہ اور محنت کشوں نے شرکت کی۔ 17 فروری کو منعقد ہونے والے فیض امن میلہ میں بھی پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف سے راول اسد کی رہائی کے لئے بھر پور نعرے بازی کی گئی جس پر تمام شرکا نے ساتھ دیا اور ریاست کے اس ظلم کی مذمت کی ۔اسی دن لاہور کے علاوہ ملتان،بہاولپور ،ڈیرہ غازی خاں ،کراچی اور کشمیر میں بھی احتجاج ہوئے جن میں نوجوانوں اور محنت کشوں نے شرکت کی اور پولیس اور ریاست کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے راول کی رہائی کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔15 فروری کو اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں احتجاج ہوا جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری ہمارے حقِ آزادیِ رائے پر حملہ ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔راول اسد کی فی الفور رہائی اور اس پر لگے تمام جھوٹے مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

آج کوئٹہ پریس کلب پر بھی پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اپنے ساتھی راول اسد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ پاکستان کی مختلف ٹریڈ یونینز اورمزدور اور طلبہ تنظیموں کی طرف سے عالمی سطح پر بھی مزدور اور طلبہ تنظیموں کی طرف سے یکجہتی کے پیغامات موصول ہوئے ۔

راول اسد کی رہائی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والا احتجاج

پروگریسو یوتھ الائنس یہ اعلان کرتا ہے کہ راول اسد کو رہا نہ کیا گیا تو نہ صرف یہ احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا بلکہ اس کو نوجوانوں اور محنت کشوں کی وسیع تر پرتوں تک پھیلا کر ایک ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
لاٹھی گولی کی سرکار!
نہیں چلے گی! نہیں چلے گی! 

لاہور

راول اسد کی رہائی کے لیے لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والا احتجاج

کراچی

راول اسد کی رہائی کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والا احتجاج

بہاولپور

راول اسد کی رہائی کے لیے بہاولپور پریس کلب کے سامنے ہونے والا احتجاج

راولاکوٹ

سخت سردی اور بارش کے باوجود راولاکوٹ میں راول اسد کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے کا منظر

ڈیری غازی خان

راول اسد کی رہائی کے لیے ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے سامنے ہونے والا احتجاج

Comments are closed.