لاہور: تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف دھرنا چوتھے روز بھی جاری

رپورٹ:| RWF لاہور|

day 04-punjab teachers protest 00تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پر اساتذہ کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ پنجاب بھر سے آئے اساتذہ جمعے کے دن سے شدید گرمی میں چئیرنگ کراس پر دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے’’ تعلیمی اصلاحات‘‘ کے نام پر سرکاری سکولوں کو PEF کے حوالے کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف تعلیم غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو جائے گی بلکہ اساتذہ کو نوکریوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ اب تک پانچ ہزار سرکاری سکول PEF کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے اورPEF کے حوالے کئے گئے سکولوں کو بھی واپس لیا جائے۔ اساتذہ کا کہنا ہے نجکاری ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہے گا۔
day 04-punjab teachers protest 01یاد رہے کہ پچھلے مہینے بھی پنجاب بھر سے آئے ہوئے اساتذہ نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا تھاجو کہ پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) کی قیادت کے حکومت کے ساتھ ’’کامیاب مذاکرات‘‘ کے بعد ختم کر دیا گیا تھا مگر چند روز بعد ہی کامیاب مذاکرات کا پول کھل گیا جب پنجاب حکومت کی جانب سے مزید سکولوں کو PEF کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اور اب پھر اساتذہ شدید گرمی میں پچھلے چار دنوں سے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔اساتذہ نجکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری روکنے کے لئے پر عزم نظر آتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.