ڈیرہ غازی خا ن: پروگریسو یوتھ الائنس کے زیراہتمام میر حاصل رند کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

|رپورٹ: بہرام بزدار|
dg-khan-pya-protest-against-killing-of-mir-hasil-rindپروگریسو یوتھ الائنس اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام 3نومبر کو دن دو بجے ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے سامنے میر ظریف رند کے گھر پر ہونے والے حملے اور میر حاصل رند کے بہیمانہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پروگریسو یوتھ الائنس نے مطالبہ کیا کہ میر ظریف کے گھر پر حملہ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور جلد از جلد حملہ آوروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پروگریسو یوتھ الائنس نے میر ظریف رند کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے انقلابی جدوجہد کرنے والوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ۔ یاد رہے کہ پیر کے دن تربت کے علاقہ بلیدہ سلوہ میں بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر میر ظریف کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں کامریڈ ظریف کے بھائی میر حاصل رند شہید ہوگئے تھے۔ اس سال مارچ میں بھی کامریڈ ظریف کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا یہ حملہ در اصل قومی آزادی کی جدوجہد کو طبقاتی جدوجہد سے جوڑنے کی پاداش میں کیا گیا اور درست نظریات پر جدوجہد سے پیچھے ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ قومی آزادی تمام مظلوم قوموں کاجمہوری حق ہے اور قومی آزادی کی جدوجہد طبقاتی آزادی کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ میر ظریف رند سمیت بلوچستان میں درست نظریات کے گرد جدوجہد کرنے والے تمام انقلابیوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ۔ احتجاج میں کامریڈ آصف لاشاری ،کامریڈ بہرام،کامریڈ توقیر ،مزدک،آفاق جبار ،غضنفر عباس نے حصہ لیا ۔

Tags: × × ×

Comments are closed.