کوئٹہ: جوائنٹ نرسز ایکشن کمیٹی کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ|

جوائنٹ نرسز ایکشن کمیٹی کوئٹہ نے منگل کے روز سول ہسپتال میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت نصرت پروین نے کی۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اْٹھائے رکھے تھے۔ جوائنٹ نرسز ایکشن کمیٹی کے مطالبات میں سٹوڈنٹ نرسز کا وظیفہ کم از کم 20 ہزار، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، ہائی رسک الاؤنس، نرسنگ ہاسٹل کی توسیع اور مرمت، سروس سٹرکچر، میرج کالونی کا قیام شامل ہیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکام بالا نے 10 دن کی مہلت دی ہے کہ وہ اْن کے مطالبات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کرینگے۔ اگر نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو جوائنٹ نرسز ایکشن کمیٹی کی نرسز اب کے ایک گھنٹے کے بجائے دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال اور احتجاج پر جائیں گے۔ واضح رہے کہ جوائنٹ نرسز ایکشن کمیٹی کے نرسز اپنے مطالبات کے حق میں روزانہ ایک گھنٹے کی ہڑتال پر ہیں۔

Tags: × ×

Comments are closed.