کامونکی: تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مہم جاری

رپورٹ: | گل زادہ صافی |
تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں احتجاجی مہم جاری ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) تحصیل کامونکی کی قیادت حکومت کی اس عوام دشمن پالیسی کیخلاف تمام اساتذہ کو متحرک کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام اداروں میں احتجاجی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نمبر 1
Kamoki highschool1_1مورخہ27اپریل کو گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نمبر 1میں احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا جس سے مختلف اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کیا اور کہا کہ نجکاری کیخلاف ہائی، مڈل اور پرائمری سکولوں کے اساتذہ مل کر تحریک چلائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے بچے تو نجی تعلیمی اداروں میں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن محنت کشوں کے بچوں کے لیے موجود خستہ حال تعلیمی سہولیات بھی چھینی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران نجکاری کے نام پر سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو اونے پونے داموں سرمایہ داروں کو بیچنا چاہتے ہیں جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2
Kamoki highschool2_3مورخہ28اپریل کو یہاں احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا جس سے پنجاب ٹیچرز یونین (PTU) تحصیل کامونکی کے قائدین نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نجکاری کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ PEFکی دکھائی جانے والی کارکردگی سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ حکومت PEFکے زیر انتظام سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ کے جھوٹے اعداد وشمار دکھا کر غریب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔انہوں نے کہا کہ PEFکے نام پر لوٹ ما ر کا نیا کاروبار شروع کیا گیا ہے جس سے بد عنوان حکمران اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔ ہم غریب عوام سے تعلیم کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس ظلم کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

گورنمنٹ ہائی سکول راجہ سادھوکے
Kamoki raja2مورخہ29اپریل کو یہاں احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) کامونکی کے صدر ملک الیاس اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری گل زادہ صافی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے حکومت کی نجکاری کی پالیسی کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ ہم دیگر اداروں کے ملازمین کے ساتھ مل کر حکومت کی اس عوام دشمن پالیسی کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دیں گے۔

Kamoki raja5Kamoki raja3Kamoki raja1Kamoki highschool2_4Kamoki highschool1_2Kamoki highschool1_1

Comments are closed.