کراچی: لاڑکانہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا پریس کلب پر احتجاجی دھرنا

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کراچی|

کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین سراپا احتجاج

لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مسائل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا۔ بڑی تعداد میں ملازمین شریک۔ ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ۔ حکومت کی بے حسی کے خلاف نعرے بازی۔

ریڈ ورکرز فرنٹ کے کارکن ملازمین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے

لاڑکانہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام دس سال پہلے عمل میں لایا گیا تھا، جس کا مقصد دیگر شہری ڈیویلپمنٹ اتھارٹیوں کی طرح شہر کا ترقیاتی کام، صفائی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ لیکن ان دس سالوں آج تک کوئی کام ہونا تو درکنار بلکہ ملازمین کو تنخواہیں تک ادا نہیں کی گئیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہر چھ آٹھ ماہ بعد احتجاج کرنے کے بعد ہی تھوڑی بہت تنخواہیں جاری کی جاتی ہیں وہ بھی سیلری گرانٹ کی صورت میں۔ ملازمین کا کہنا تھا آج تک ہمارے ادارے کو کوئی ترقیاتی بجٹ نہیں ملا۔ سندھ بھر میں سڑکوں، گلیوں اور سیوریج، پہلے ہی ابتر ہے، جو کہ یہاں کے حاکموں کی ترجیحات کا پول کھول رہے ہیں۔ ملازمین نے صوبائی مرکز میں احتجاج کرنے سے پہلے لاڑکانہ شہر میں 40 دن احتجاجی دھرنا دیے رکھا، لیکن وہاں کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ 

ملازمین کے مطالبات درج ذیل ہیں:
1۔ لاڑکانہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو اس کے جائز حقوق دے کر فعال کیا جائے۔
2۔ ادارے کو اپنا خودمختار ڈائریکٹر جنرل دیا جائے۔
3۔ ملازمین کی تنخواہیں ہر ماہ ٹریری کے ذریعے جاری کی جائیں۔
4۔ ادارے کو اپنا سرکاری دفتر دیا جائے۔
5۔ گزشتہ دس سالوں میں جو کرپٹ افسران آئے ان کی کرپشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سخت سزائیں دے کر ان سے ادارے کا لوٹا پیسہ واپس لیا جائے۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو اس ادارے کو ختم کرکے انہیں کسی ایسے اداروں میں ٹرانسفر کیا جائے جہاں کم از کم تنخواہیں بر وقت ادا کی جاتی ہوں۔

Comments are closed.