لاہور: چودہ اگست کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: |عدیل زیدی|
Lahore Protest 14 August 2016 (2)پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) اور ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) کے زیر اہتمام 14اگست کو لاہور پریس کلب کے سامنے نام نہاد آزادی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرین’’جب تک جنتا بھوکی ہے، یہ آزادی جھوٹی ہے‘‘ کے نعرے بلند کرتے رہے۔
Lahore Protest 14 August 2016 (3)مظاہرے سے علی اوسط اور عدیل زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ نے ہمارے اوپر آزادی کے جس جشن کو تھونپا ہوا ہے ہم اس آزادی کو آزادی نہیں مانتے۔ ایسی آزادی جس میں آبادی کی وسیع تر اکثریت بھوک، بیماری، جہالت، بے روزگاری، دہشت گردی اور ظلم کا شکار ہو غلامی سے بھی بدتر ہے۔ یہ آزادی صرف مٹھی بھر لٹیروں اور جاگیرداروں کی آزادی ہے تاکہ وہ اپنی لوٹ مار کو جاری رکھ سکیں اور محنت کشوں کا استحصال کر کے دولت اکٹھی کرتے رہیں۔ حقیقی آزادی تب ہی ممکن ہے جب انسان اور انسانیت سرمائے کی غلامی سے آزادی حاصل کر لے اور تمام لوگوں کو زندگی بسر کرنے کے لئے تمام آسائشیں میسر ہو۔ اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ایک سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے اس سماج کو بدلتے ہوئے جنوبی ایشیا کی رضاکارانہ سوشلسٹ فیڈریشن قائم کی جائے ۔یہ احتجاج آدھا گھنٹہ جاری رہا ۔ اس ظلم اور استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے تمام مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔





Tags: × × × ×

Comments are closed.