|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی،”آزاد“ کشمیر|

یوم مئی 2025ء کے موقع پر آل گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن، انقلابی کمیونسٹ پارٹی اور بائیں بازو کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مہنگائی، نجکاری، ڈاؤن سائزنگ کے خلاف ریلی کا آغاز پوسٹ گریجوایٹ کالج راولاکوٹ سے ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں خواتین اور طلبہ نے بھی عالمی یوم مزدور کے پروگرام میں شرکت کی۔
احتجاجی ریلی کے شرکاء نے مہنگائی پرائیویٹائزیشن، اورآئی ایم ایف کی مزدور دشمن سامراجی پالیسیوں کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔
احتجاجی ریلی کے بعد احاطہ عدالت میں جلسہ عام سے مختلف اداروں کے مزدور رہنماؤں اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے حکمران طبقے کی مزدور دشمن پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے استحصالی کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے محنت کش طبقے کے وسیع تر اتحاد پر زور دیتے ہوئے مزدور جدوجہد کو تیز تر کرنے کا عزم کیا۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی پرائیویٹ سیکٹر کے محنت کشوں اورعوامی ادروں کے ملازمین کی جدوجہد، مزدور راج کے قیام کے لئے سوشلزم کے انقلابی نظریات کی بنیاد پر محنت کشوں کو منظم کرنے کے تاریخی فریضے کی ادائیگی کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے۔ یوم مئی کا پروگرام منظم کرنے میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان نے اہم کردار ادا کیا اور بھرپور شرکت کی۔ اور ریلی میں پارٹی کا ترجمان اور مزدوروں کا اخبار “کمیونسٹ“ بھی فرخت کیا جسے مزدوروں نے سراہا۔
یاد رہے کہ انقلابی کمیونسٹ پارٹی نے یوم مئی کی ملک گیر کمپین کے سلسلے میں خصوصی پوسٹر شایع کیا، یہ پوسٹر کشمیر میں بھی رولاکوٹ، کھائیگلہ، کہوکوٹ، پکھن، ریڑھبن، جبوتہ اور دیگر شہروں میں عوامی اداروں، بازارون اور تعلیمی اداروں میں چپساں کیے گئے۔ جس میں مزدور راج کے قیام اور سرمایہ داری کے خاتمے کے لئے ملک گیر عام ہڑتال کا پیغام درج تھا۔
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ پارٹی کے ممبر بن کر اس انقلابی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ انقلابی کمیونسٹ پارٹی کا ممبر بننے کے لئے یہاں کلک کریں!