کشمیر: 13 جنوری کو پونچھ ڈویژن بند کرنے کا اعلان، پمفلٹ تیار!

آٹے میں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور گندم پر سبسڈی کی بحالی کیلئے نومبر کے مہینے سے کشمیر میں جاری احتجاجی تحریک شدت پکڑتی جا رہی ہے۔ 21 دسمبر 2020 کو پونچھ بھر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ احتجاجی تحریک کے دوران تشکیل پانے والی ”عوامی ایکشن کمیٹی، پونچھ ڈویژن“ کی جانب سے اب 13 جنوری 2021 کو دوبارہ ”پونچھ ڈویژن بند“ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی، پونچھ ڈویژن کی جانب سے چھاپا گیا پمفلٹ درج ذیل ہے۔

تحریک کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ریڈ ورکرز فرنٹ اس تحریک میں انتہائی سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور اس تحریک کے تمام مطالبات کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہے۔ نیز 13 جنوری کو عوامی ایکشن کمیٹی، پونچھ ڈویژن کی جانب سے پونچھ ڈویژن کو بند کرنے کی کال کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس روز بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Comments are closed.