سوال۔ کیا پرولتاریہ کا وجود ہمیشہ سے تھا؟

جواب۔نہیں‘غریب اور محنت کش ہمیشہ سے موجود رہے ہیں اور محنت کش اکثر و بیشتر غریب ہی رہے ہیں۔ پیداواری عمل کے دوران ذرائع پیداوار اور آلات پیداوار پر چند افراد کی ملکیت کے باعث غریب اور محنت کش طبقے کا ظہور ہوا۔ پرولتاریہ صنعتی عہد میں معرض وجود میں آیا۔ لیکن ان کی یہ حالت ازل سے نہیں تھی۔ کیونکہ آزاد اور بے لگام مسابقت بھی ہمیشہ سے موجود نہیں تھی۔