لاہور: بلوچستان میں طالبعلم راہنماکامریڈ ظریف رند کے گھر پر قاتلانہ حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

رپورٹ: ( زین العابدین )

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) لاہور کی جانب سے کامریڈ ظریف رند کے گھر پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج سہہ پہر لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی اور رجعتی قوتوں کے اس بزدلانہ اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ گذشتہ رات بی ایس او(پجار) کے مرکزی آرگنائیزر اور پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے مرکزی جنرل سیکرٹری کامریڈ ظریف رند کے گھر پر رجعتی قوتوں کی جانب سے راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا گیااور اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ حملے سے گھر کا سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم حملے کے وقت کامریڈ ظریف گھر پر موجود نہ تھے جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو علاج کی غرض سے کراچی لے جایا

گیا ہے۔احتجاجی مظاہرے سے PYA کے مرکزی چیئر مین فرحان گوہر اور کامریڈ آدم پال نے خطاب کیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ اگر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی تو ملک بھر میں ایک احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔اس موقع پر یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) سے سہیل، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) سے فیض بلوچ ،پنجاب یونیورسٹی (PU) سے امتیاز احمد اور جاسم علی اور ایف سی کالج سے محمد قاسم گوندل نے بھی رجعتی قوتوں کی اس بزدلانہ کارروائی پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA ) جناح ہسپتال لاہور کے رہنما اعجاز ایوب اور واپڈا کے مزدور رہنما مقصود ہمدانی نے بھی PYA کے مرکزی رہنما پر حملے کی مذمت کی اور احتجاجی تحریک میں اپنے اداروں کے محنت کشوں کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔lahore protest 01

lahore protest 01lahore protest 02

Comments are closed.