کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے مطالبات پر عملدر آمد نہ ہو سکا

رپورٹ: |ریڈ ورکرز فرنٹ، بلوچستان|
Quetta Young Doctors & Paramedics Protest in Front of Balochistan Assembly 01ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرا میڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات کی منظوری کا ایگزیکٹو آرڈر جاری ہوئے تین ماہ گزر گئے مگر تا حال ان مطالبات پر عملدر آمد نہیں ہوسکا۔تین ماہ گزر جانے کے باوجود ان مطالبات پر عملدر آمد کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا۔

Quetta Young Doctors and paramedics press conference, announcing success 02ینگ ڈاکٹرز بلوچستان اور پیرا میڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے سمری چیف سیکرٹری دفتر میں پڑی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ چیف سیکرٹری کے مطابق وزیراعلیٰ ایک بار پھر سے بریفنگ کا کہہ رہے ہیں جو کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔ یاد رہے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے مشترکہ طور پر اپنے مطالبات منوانے کے لئے اٹھارہ دن تک کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا۔ 10جون کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام مطالبات منظور کر لئے اور احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے دستاویزی شکل میں پیش کیا تھا۔ مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کرپٹ افسر شاہی مزدور دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر ایک بار پھر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران ریڈ ورکرز فرنٹ کے نمائندوں نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Comments are closed.