راولاکوٹ: غیر جریدہ فنی ملازمین کے رہنما کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف ہڑتال کا اعلان

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کشمیر|

محکمہ برقیات کے ملازمین کی یونیون صدر کی معطلی کے خلاف مارچ میں ہونے والی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

محکمہ برقیات راولاکوٹ تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین کے مرکزی صدر اعجاز شاہسوار کی سروس سے جبری ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اور چئیرمین ایپکا سردار امتیاز خان کو ڈی جی کمرشل برقیات مظفرآباد کی طرف سے اعجاز شاہسوار کے حق میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کی پاداش میں جھوٹے الزامات عائد کر کے چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں جو الزامات لگائے گئے ہیں ان میں ’غیر قانونی‘ ہڑتال کروانے، محکمہ کے اعلیٰ افسران کو گالم گلوچ کرنے اور بجلی بند کروانے جیسے جھوٹے الزامات شامل ہیں۔

غیر جریدہ فنی ملازمین پونچھ کے سابقہ مرکزی صدر اعجاز شاہسوار کو بھی اسی قسم کے الزامات کی پاداش میں سپیشل پاور ایکٹ کے ذریعے سروس سے معطل کیا گیا تھا جس کے خلاف ملازمین نے ہڑتالوں اور مظاہروں کے ذریعے معطلی نوٹیفیکیشن منسوخ کروایا تھا لیکن بعد ازاں محکمانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر سازش کے ذریعے اعجاز شاہسوار کو جبری ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے خلاف 5 اگست کو ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی کے زیر انتظام ٹوکن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

کمیٹی نے 4اگست کی ڈیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 4 اگست سے پہلے اعجاز شاہسوار اور امتیاز خان کے خلاف انتقامی کارروائیاں واپس لینے، سپیشل پاور ایکٹ جیسے ملازم دشمن قانون کا پاکستان کی طرز پر خاتمہ اور کمشنر پونچھ کی طرف سے بنائی گئی محکمانہ انکوائری کمیٹی کا خاتمہ جو ملازم دشمن عناصر پر مشتمل ہے اور بیوروکریسی کی ٹاؤٹ ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبات پورے نہ کیے گئے تو22اگست سے مکمل کام چھوڑ تالہ بند ہڑتال کی جائے گی جس کے لیے راولاکوٹ ڈویژن میں احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔ ریڈ ورکر فرنٹ مزدور قیادت پر ہونے والے اس ظلم اور نا انصافی کی شدید مذمت کرتا ہے اور تمام مطالبات کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی بھی کرواتا ہے۔

متعلقہ: 

راولاکوٹ: غیر جریدہ فنی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

Comments are closed.