فیصل آباد: یوم مئی 2018ء کے موقع پر ریلی کا انعقاد

|رپورٹ:نمائندہ ورکرنامہ، فیصل آباد|

مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی 2018ء کو فیصل آباد میں ریڈ ورکرز فرنٹ (RWF)او ر پروگریسیو یوتھ الائنس (PYA)کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز ضلع کونسل فیصل آباد سے کیا گیاجس میں پاور لوم ورکرز کے علاوہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ نے شرکت کی۔

شرکا نے نجکاری، اجرتوں میں کمی، بے روزگاری، اور ٹھیکے داری کے نظام کے خلاف ملک گیر ’’عام ہڑتال‘‘ کا بینر اٹھا رکھا تھا۔ ریلی ضلع کونسل فیصل آبادسے کچہری بازار اور کچہری بازار سے واپس ضلع کونسل چوک پہنچی۔ ضلع کونسل چوک میں مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، اور اجرتوں میں کمی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ، اور اختر منیر نے یکم مئی 1886 کے دن شگاگو میں شہید ہونے والے محنت کشوں کو لال سلام پیش کیا اور یکم مئی کے دن کی اہمیت پر بات کی۔ مقررین نے اپنی بات کے دوران پاکستان میں محنت کشوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات بھی کی اور کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان میں مختلف اداروں کے محنت کش حکمران طبقے کے اس جبر اور محنت کشوں پر کئے جانے والے حملوں کے خلاف متحد ہو کر ایک ملک گیر عام ہڑتال کے لئے آگے بڑھیں۔ ایک عام ہڑتال ہی حکمرانوں کے ان حملوں کا راستہ روک سکتی ہے۔ ریلی کے دوران ورکر نامہ بھی فروخت کیا گیا۔ 

Comments are closed.