ٹنڈو محمد خان: سندھ آبادگار شوگر ملز سے برطرف محنت کش سراپا احتجاج!

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، سندھ|

ٹنڈومحمدخان میں واقع سندھ آبادگارشگرملز سے جبری طور پر برطرف ملازمین انصاف کے حصول کے لیے گذشتہ سات دن سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ملز سے برطرف ملازمین غلام قادر شورو اور عبدالشکور کنبہار نے آج ساتویں روز بھی میونسپل کمیٹی کے سامنے قائم علامتی بھوک ہڑتال کیمپ پر اپنا احتجاج رکارڈ کروایا۔اس موقع پر مختلف سیاسی کارکنوں نے کیمپ پر پہنچ کر ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس وقت پورے پاکستان میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف صنعتوں اور اداروں سے بے شمار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے۔حکومت معاشی بحران کا سارا ملبہ محنت کش طبقے پر ڈال رہی ہے۔اس کے علاوہ نجکاری کی کوششیں تیز تر ہو چکی ہیں اور اس وجہ سے بھی بے شمار مزدور نوکریوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ ملک بھر کے محنت کش طبقے کو ان حملوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا اور عوام دشمن حکمران طبقے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ریڈ ورکرز فرنٹ ٹنڈو محمدخان کے کارکن کامریڈ ذوالقرنین لنڈ اور کامریڈ مجید نے احتجاجی کیمپ پر پہنچ کر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Comments are closed.