پاکستان: پرانے غلام نئے آقاؤں کی تلاش میں!
امریکی صدر ٹرمپ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی کے اعلان کے بعد سے یہاں کے حکمرانوں کے ایوانوں میں ایک کھلبلی سی نظر آتی ہے۔ امریکی سامراج کی غلامی کا طوق پہنے یہاں کے غلام حکمران اپنی ماضی کی خدمات اور کاسہ لیسی کی داستان سنا کر آقا کوسخت رویہ اپنانے سے روکنا چاہتے ہیں جو اب ان کے منہ میں ڈالی جانے والی ہڈی بند کرنے جا رہا ہے
جنوبی ایشیا: نئے اتحاد، نئے تصادم
پچھلے کچھ عرصے سے جنوبی ایشیا اور اس کے گردو نواح میں علاقائی اور عالمی سامراجی ریاستوں کے مابین تعلقات میں تیز ترین تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ماضی کے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں اور ’’نئی دوستیاں‘‘ ان کی جگہ لے رہی ہیں۔ پرانے تضادات کے بطن سے نئے تضادات کا جنم ہورہا ہے
بلوچستان: آگ اور خون کی ہولی میں محنت کشوں اور غریبوں کا قتل عام
محنت کشوں کے اس قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ان واقعات میں ملوث بلوچ علیحدگی پسند نہ صرف بلوچ قومی آزادی کے دشمن ہیں بلکہ محنت کشوں کی طبقاتی جڑت کو زک پہنچا کر حکمران طبقے کے مفادات کی تکمیل کر رہے ہیں
پاکستان: بوکھلاتی ریاست‘ کھوکھلی سیاست!
عالمی سطح پر آنے والی تیز ترین تبدیلیاں پاکستانی ریاست کی دراڑوں کو بڑھاتی چلی جا رہی ہیں۔ محنت کش عوام پرمظالم کے پہاڑ توڑنے والی اور بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والی یہ ریاست مسلسل کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے
امریکہ میں تاریخ ساز عوامی تحریک کے دنیا پر اثرات!
یہ تمام تر صورتحال امریکی سماج میں آنے والی ایک تاریخی تبدیلی کی غمازی کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ امریکہ کا سماج مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔ امریکی صدر کی حلف برداری اور اقتدار کے پہلے ہفتے کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر تحریکیں پہلے کبھی نہیں ابھریں
سی پیک اور خطے کی بدلتی صورتحال
|تحریر: آدم پال| گوادر کی بندرگاہ پر چین کے ممکنہ بحری اڈے کے متعلق خبروں نے کھلبلی مچائی ہوئی ہے۔ پاکستانی بری اور بحری افواج کی جانب سے مختلف بیانات میں واضح کیا گیا ہے کہ چین گوادر کے ذریعے جانے والے تجارتی سامان کی حفاظت کے لیے بحری افواج اور جنگی بحری جہازوں کو […]
پاک بھارت کشیدگی: طبقاتی جنگ کیخلاف قومی جنگ کاجنون
تحریر: |آدم پال| ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک دفعہ پھر دونوں جانب سے حب الوطنی کے پژمردہ جذبات کو بڑھاوا دینے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک ایسے سماج میں جہاں سرحد کے دونوں جانب بھوک، بیماری، بیروزگاری اور ذلت کی بہتات ہے وہاں ملک […]
پاک چین اقتصادی راہداری: سامراجی غلامی کا نیا طوق
تحریر:| آدم پال| ان دنوں بہت سے منصوبوں کے افتتاح کیے جا رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ عنقریب اس ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگ جائیں گی ۔ چین کی طرف سے 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا راگ الاپا جا رہا ہے اور حکمران طبقے کے تمام حصے […]
پاکستانی معیشت: اعداد کے گورکھ دھندے میں برباد عوام
تحریر: | آفتاب اشرف | انقلاب روس کے لیڈر اور عظیم مارکسی استاد لینن نے کہا تھا کہ ’’سیاست مجتمع شدہ معیشت ہے‘‘۔ اسی حوالے سے پاکستانی سیاست کی پیچیدگی، مالی مفادات کی لڑائی میں باہم بر سر پیکار سیاسی پارٹیوں اور ریاست و حکمران طبقات کے مختلف دھڑوں کے باہمی تضادات کو سمجھنا اس […]
گلگت بلتستان کی سیاسی محرومی کا حل؛ انتخابات یا انقلاب؟
| تحریر: اعجاز ایوب | گلگت بلتستان کو اپنی دلکشی، جغرافیے اور معدنیات سے مالا مال ہونے کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم چار پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ، ہندو کش اور پامیر کا سنگم اور 7500 میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں یہاں پر ہیں۔ دنیا کے طویل دریاؤں میں […]