ورلڈ سکول آف کمیونزم 2026ء: نظریات کی طاقت سے دنیا کو بدل ڈالو!

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل| ورلڈ سکول آف کمیونزم 2026ء، انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل (RCI) کی جانب سے اب تک منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس میں 500 افراد نے براہِ راست شرکت کی، 7900 افراد نے سکول میں آن لائن شرکت کے لیے رجسٹریشن کروائی، جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے […]

کیوبا کے انقلاب کا دفاع کرو! امریکی سامراج کو شکست دو! عالمی سوشلسٹ انقلاب زندہ باد!

|انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کا اعلامیہ| یہ اعلامیہ موسم گرماء کی میٹنگ میں انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی قیادت نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔ ہم کہتے ہیں، کیوبا کے انقلاب کا دفاع کرو! امریکی سامراج کو شکست دو! عالمی سوشلسٹ انقلاب زندہ باد! انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 3جنوری کو وینزویلا پر […]

لندن: احسان علی ایڈووکیٹ کی رہائی کے لیے پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ! ممبر پارلیمنٹ کی شرکت!

|رپورٹ: آر سی پی، برطانیہ| یہ رپورٹ آر سی آئی کے برطانوی سیکشن کی ویب سائٹ communist.red پر شائع ہوئی جو کہ احسان علی کی رہائی کے لیے کیے گئے احتجاج کے حوالے سے ہے۔ انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں سابق شیڈو چانسلر جان میکڈونلڈ ایم پی سمیت 60 سیاسی و سماجی […]

گلگت بلتستان: بدترین ریاستی جبر،احسان علی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر قائدین کی گرفتاری، عوام کی ترجمانی جرم قرار

گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی پاکستان (RCP) کے مرکزی رہنما کامریڈ احسان علی کو 10 مارچ کی رات گلگت میں ان کے گھر پر پولیس نے دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے کئی راہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے […]

عالمی شکست و ریخت میں کندن بنتا انقلابی اوزار: انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی پہلی بین الاقوامی کانگریس

|رپورٹ: مارکسزم کے دفاع میں| ہم سرمایہ داری کے آج تک کے سب سے بڑے بحران سے گزر رہے ہیں۔ عدم مساوات اپنی نئی حدوں کو چھو رہا ہے۔ موجودہ دور میں دوسری عالمی جنگ کے بعد کی سب سے زیادہ جنگیں جاری ہیں، اور عالمی معیشت سُست روی، مہنگائی اور بھاری قرضوں میں دبی […]

گلگت بلتستان: عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی ضمانت خارج، اسیران کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی!

آج گلگت میں ایک مرتبہ پھر انسداد دہشت گردی عدالت نے احسان علی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر قائدین کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ دانستہ طور پر پچھلے ڈیڑھ مہینے سے عدالتی کاروائی کو مسلسل طول دیا جا رہا ہے۔ وکیل، جج اور کٹھ پتلی عدالت کو کنٹرول کرنے والی ریاستی قوتیں، حکومتی […]

گلگت بلتستان: عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیران رہنماؤں کو رہا کرو!

انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل پاکستان میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان (AAC-GB) اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں عوامی ایکشن کمیٹی، گلگت بلتستان (AAC-GB) کے چیئرمین احسان علی، میڈیا آفیسر وحید حسن، نائب چیئرمین محبوب ولی، AAC-GB کی یوتھ وِنگ کے چیئرمین […]

دو روزہ آن لائن کمیونسٹ سکول کا انعقاد!

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی| اس وقت دنیا ایک ڈرامائی اور منفرد عہد سے گزر رہی ہے، اس کو سمجھنے اور سمجھ کر بدلنے کے خواہاں طلبہ، نوجوانوں اور محنت کشوں کے لیے انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام دو روزہ آن لائن کمیونسٹ سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کا انعقاد ہفتہ اور اتوار کو […]

یونان: لاکھوں محنت کشوں کی تاریخ ساز عام ہڑتال

درج ذیل تحریر انقلابی کیمونسٹ انٹرنیشنل کے یونان سیکشن، انقلابی کیمونسٹ آرگنائزیشن کی جانب سے 28 فروری بروز جمعہ کو ہونے والی تاریخی عوامی ریلیوں کے سیاسی تجزیے پر مشتمل ہے جو کہ ٹمپی (Tempi) ریل سانحے (جس میں 57 لوگ مارے گئے تھے) کی دوسری برسی کے موقع پر منعقد ہوئی ہیں۔ ”میرے لوگو، […]

ٹرمپ کی تجارتی جنگ: امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے کمیونسٹوں کا مشترکہ اعلامیہ

ہم انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو سیکشنز کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جس میں کینیڈا اور میکسیکو پر ٹرمپ حکومت کی جانب سے لگائی گئی محصولات کا مقابلہ کرنے کے لیے محنت کش طبقے کے اتحاد اور عالمگیریت کی لازمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ ٹرمپ حکومت کی جانب سے […]