ٹنڈومحمدخان: میونسپل کمیٹی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، ٹنڈو محمد خان|

ٹنڈومحمدخان میونسپل کمیٹی ایمپلائیز یونین کے چیئرمین صالح بھٹی اور صدر پیربخش خاصخیلی کی قیادت میں سینکڑوں ملازمین نے میونسپل کمیٹی آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملازمین نے میونسپل افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں مگر اس کے باوجود تنخواہیں وقت پر نہیں دی جاتیں جو ملازمین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ ملازمین نے بتایا کہ افسران، ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ملازمین فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین نے لوکل گورنمنٹ کے صوبائی وزیر و دیگر سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کے معاملے پر نوٹس لے کر انصاف کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور کام چھوڑ ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

Comments are closed.