ملتان: ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ملتان کااحتجاجی دھرنا

رپورٹ: |انعم خان|
13YDA Multan Protest 03 اپریل بروز بدھ کو نشترروڈپرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے سروس سٹرکچراور تنخواہوں میں اضافے کے لیے پنجاب بھر میں ہونے والے احتجاج کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔جس میں نشتر ہسپتال کے علاوہ چلڈرن کمپلیکس اور ڈینٹل ہسپتال سے بھی بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔دھرنے میں خواتین ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ دھرنے میں مقررین نے بلوچستان میں ڈاکٹروں پر ریاستی تشدد کی بھرپور مذمت کی۔

YDA Multan Protest 01مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بغیر سروس سٹرکچر کے ہماری تنخواہوں میں دس ہزار اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی جسے ہم نے مسترد کر دیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پختونخواہ حکومت کی طرح ہماری تنخواہیں بھی ایک لاکھ سے اوپر مقرر کی جائیں۔اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 21اپریل کو دوبارہ پنجاب بھر میں دھرنے اور احتجاج کئے جائیں گے۔ اس کے بعد بھی اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 29اپریل کو پنجاب اسمبلی کا گھیراﺅ کیا جائے گا جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

YDA Multan Protest 04دھرنے سے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر کبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں جونیئر ڈاکٹرز اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور خود پر ہونے والے کٹوتیوں کے حملوں کو روک رہے ہیں۔ یہاں بھی متحد ہو کر ایسا کیا جا سکتا ہے۔یہاں کے حکمرانوں کی لوٹ ماراور ٹیکس چوری پانامہ پیپرز نے عیاں کر دی ہے۔ جبکہ یہ ہم پر پندرہ فی صد ٹیکس لاگو کرنا چاہتے ہیں جو ہم بالکل نہیں ہونے دیں گے۔پی آئی اے ، واپڈا اور دیگراداروں کے مزدوروں کی شاندار جدوجہد اور جانوں کے نذر انوں کے باوجود حکومت ان تحریکوں کو دبانے میں کامیاب ہو گئی۔ لیکن ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی قیادت کو نہ خرید سکی اور نہ ہی تحریک کو دبا سکی ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے‘‘۔ دھرنے کے شرکاء” مک گیا تیرا شو شہباز، گو شہباز ،گو شہباز!ساڈا حق ایتھے رکھ! ہم نہیں مانتے ظلم کے یہ ضابطے!“ کے نعرے بلند کرتے رہے۔دھرنے سے ڈاکٹر ضیاءحیدر، حسن عباس،فیصل عزیز،فاران اسلم، علی رضااور دیگرڈاکٹروں نے بھی خطاب کیا۔

Comments are closed.