ٹراٹسکی کی 80 ویں برسی: آن لائن انٹرنیشنل ریلی میں شرکت کریں

|ان ڈیفینس آف مارکسزم|

20 اگست 2020ء کو روسی انقلابی لیون ٹراٹسکی کے میکسیکو میں ایک سٹالنسٹ ایجنٹ کے ذریعے قتل کو 80 سال پورے ہو جائیں گے۔ عالمی مارکسی رجحان، ٹراٹسکی کی زندگی اور نظریات، جن کی افادیت آج بے مثال ہے، کی یاد میں ایک آن لائن ریلی منظم کر رہی ہے۔

ہم ٹراٹسکی کی زندگی اور کام کے حوالے سے فلمی دستاویز نشر کریں گے جس میں ایلن ووڈز (ایڈیٹر marxist.com) خصوصی مقرر ہوں گے۔ ٹراٹسکی کے پوتے ایستیبان ولکوف کی جانب سے ایک خصوصی پیغام بھی نشر کیا جائے گا جنہوں نے اپنے دادا کی میراث کو محفوظ کرنے میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

اگر آپ ترجمہ سننا چاہتے ہیں تو یہاں پر کلک کریں

میٹنگ فیس بک اور یو ٹیوب پر لائیو نشر ہو گی اور اس کا ساتھ ہی مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی ہو رہا ہو گا جن میں ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، پرتگالی، اطالوی، عربی، چینی، روسی اور اردو/ ہندی زبانیں شامل ہیں۔

اس وقت تک آپ trotsky.net پر ٹراٹسکی کی تحریروں سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور ٹراٹسکی کی زندگی اور نظریات سے تعارف کے لئے ہم ایلن وڈز کا ایک پمفلٹ ”لیون ٹراٹسکی کی یاد میں“ تجویز کرتے ہیں۔

آخرمیں Wellread Books نے The First Five Years of Communist International کا نیا ایڈیشن چھاپا ہے جو کمیونسٹ انٹرنیشنل کی تعمیر کے دوران ٹراٹسکی کی تحریروں اور تقریروں کے حوالے سے نایاب خزانہ ہے۔

(پاکستانی وقت کے مطابق ریلی شام 8 بجے شروع ہوگی۔)

براہ راست نشریات

Comments are closed.