بہاولپور: چودہ اگست کے موقع پر مووی سیشن کا انعقاد

رپورٹ : |اخرم اسدی|
Bahawalpur Movie Session On 14 August 2016 (7)ریڈورکرز فرنٹ(RWF) اور پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام14اگست کو گلستان ٹیکسٹائیل ملز، بہاولپور میں ایک فلم سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے قبل گلستان ٹیکسٹائل ملز کے ورکرز نے ریڈ ورکرز فرنٹ کے بہاولپور دفتر کا افتتاح بھی کیا جو گلستان ٹیکسٹائیل ملز کے ورکرز کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ اتنے کٹھن حالات میں جب کہ مل بند ہے اور روزگار کا کوئی مستقل ذریعہ موجود نہیں انہوں نے اپنے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں 15سے زیادہ افراد نے شرکت کی جن میں اکثریت مزدوروں کی تھی اور نوجوان بھی موجود تھے جن کا تعلق مختلف اداروں سے تھا۔
Bahawalpur Movie Session On 14 August 2016 (5)فلم سیشن کے لئے یوم آزادی کے حوالے سے نوجوان انقلابی شہید بھگت سنگھ کے حالات زندگی اور جدوجہد پر بنائی گئی فلم ’’دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ‘‘ کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس فلم میں بھگت سنگھ کی انقلابی لڑائی سے مزدور بہت متاثر ہوئے۔ فلم کے ختم ہونے کے بعد بحث کا آغاز ہوا جس میں ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) بہاولپور کے نمائندے رفیق چنڑنے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ آزادی پاکستان کے عوام کی آزادی نہیں بلکہ یہ آزادی پاکستان کے حکمرانوں کی آزادی ہے ۔ جس کا پچھلے 69 سالوں میں انہوں نے کھل کر استعمال کیا ہے اور پاکستان کی عوام کو جی بھر کر لوٹا ہے اور لوٹتے رہیں گے جب تک ایک ایسا نظام نہیں آ جاتا جہاں اکثریت کا راج ہوچند مٹھی بھر لٹیروں کا نہیں۔
Bahawalpur Movie Session On 14 August 2016 (11)اسی طرح بعد میں آنے والے دوستوں نے جن میں ساجد، جلیل، فضیل، ناصر اور اخرم اسدی شامل ہیں نے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے بھگت سنگھ کی جدوجہد کی وضاحت کی اور 1947ء کے خونی بٹوارے پر روشنی ڈالی کہ کس طرح 27لاکھ سے زائد معصوم جانوں کے خون پر سیاست چمکائی گئی اور آزادی کا جھوٹا نعرہ دونوں ملکوں میں لگایا گیا۔ جس ملک میں آبادی کی اکثریت کو ان کے بنیادی حقوق جیسے روٹی ،کپڑا،مکان اور علاج نہیں مہیا بھلا وہ آزاد کیسے ہوسکتا ہے۔اور کوئی بھی ایسی آزادی جو انسانوں کو نسل، مذہب، رنگ، ذات پات اور فرقے کی بنا پر تقسیم کرے وہ جھوٹی آزادی ہے اور حکمرانوں طبقے کے مفاد میں ہے تاکہ وہ اپنے استحصال کو جاری رکھ سکیں۔





Comments are closed.