Post Tagged with: "RWF"

کراچی: تنخواہوں میں اضافے کیلئے ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام سینکڑوں مزدوروں کی احتجاجی ریلی

کراچی: تنخواہوں میں اضافے کیلئے ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام سینکڑوں مزدوروں کی احتجاجی ریلی

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کراچی| 25 اگست 2023ء کو محنت کشوں کی کم از کم اجرت میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے فوری اجراء کے لئے ریڈ ورکرز فرنٹ کے بینر تلے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں اسپتال چورنگی سے داؤد چورنگی تک شاندار احتجاجی مزدور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی […]

August 27, 2023 ×
ریل مزدوروں کی حالیہ جدوجہد۔۔نتائج اور اسباق

ریل مزدوروں کی حالیہ جدوجہد۔۔نتائج اور اسباق

ریل مزدوروں کی اس تحریک میں بہت دم تھااور اسے دیگر عوامی اداروں کے محنت کشوں کی حمایت بھی مل رہی تھی اور اس تمام صورتحال سے حکومت پر ٹھیک ٹھاک دباؤ بھی پڑ رہا تھا۔اگر تحریک اپنے طے شدہ پلان کے مطابق آگے بڑھتی تو نہ صرف بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا تھا

July 30, 2020 ×
جمہوری آزادیوں پر پابندی نامنظور۔۔ریاستی جبر مردہ باد!

جمہوری آزادیوں پر پابندی نامنظور۔۔ریاستی جبر مردہ باد!

پروگریسو یوتھ الائنس اور ریڈ ورکرز فرنٹ عوام کی جمہوری آزادیوں پر ہر قسم کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام جبری طور پر اغوا کیے گئے سیاسی و سماجی کارکنوں اور صحافیوں کو فی الفور بازیاب کیا جائے اور آئندہ کے لیے اس طرز کی غیر آئینی اور آمرانہ پالیسیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے

July 21, 2020 ×
کوئٹہ: نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل بینک کی مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ!

کوئٹہ: نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل بینک کی مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ!

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ،بلوچستان| نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے نیشنل بینک کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے […]

July 21, 2020 ×
بلوچستان:کوئلہ کانیں یا قبرستان؟ سال 2020ء کے سات مہینوں میں 60 کانکن جاں بحق

بلوچستان:کوئلہ کانیں یا قبرستان؟ سال 2020ء کے سات مہینوں میں 60 کانکن جاں بحق

بلوچستان میں کول مائنز اونرز، ٹھیکیدار، نام نہاد لیبر قیادت سمیت ان تمام تر حادثات اور واقعات میں ریاستی غفلت، نااہلی اور بے حسی میں برابر کے شریک ہیں۔ حادثے کے بعد کچھ وقت کے لیے یہ تمام لوگ مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، مگر درحقیقت ان حادثات کی روک تھام نہ کرنے پر ان تمام لوگوں کا گٹھ جوڑ واضح ہے

July 19, 2020 ×
لاہور: ریل مزدوروں کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں شاندار احتجاجی جلسہ!

لاہور: ریل مزدوروں کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں شاندار احتجاجی جلسہ!

ریل مزدوروں کے بنیادی مطالبات میں تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ، نجکاری اور جبری چھانٹیوں کا خاتمہ، ٹیکنیکل الاؤنس کا حصول، سکیل اپ گریڈیشن اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی شامل ہیں۔ جلسے کے آخر میں اعلان کیا گیا کہ اگر 5 اگست تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے ملک میں ریل کا پہیہ جام کر دیا جائے گا۔

July 14, 2020 ×
کوئٹہ: ایپکا بلوچستان کے زیرِ اہتمام بی ایم سی بحالی کے لیے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ!

کوئٹہ: ایپکا بلوچستان کے زیرِ اہتمام بی ایم سی بحالی کے لیے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ!

بلوچستان اسمبلی کے سامنے تحریکِ بحالیٔ بی ایم سی کے لیے ایپکا بلوچستان کے زیراہتمام دھرنے کے 18 ویں دن بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوا، جس میں ایپکا کے مختلف یونٹس کے علاوہ دیگر مزدور تنظیموں نے شرکت کی

July 11, 2020 ×
کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام وفاقی اور صوبائی بجٹ کیخلاف صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں

کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام وفاقی اور صوبائی بجٹ کیخلاف صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں

تبدیلی سرکار نے جہاں ملک بھر کے محنت کش طبقے کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے وہیں پر سرمایہ داروں کے مالی مفادات کے تحفظ کے لئے انہیں کھربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے

July 9, 2020 ×
لاہور:شفیع لیدر فیکٹری کے محنت کش جبری برطرفیوں کیخلاف سراپا احتجاج

لاہور:شفیع لیدر فیکٹری کے محنت کش جبری برطرفیوں کیخلاف سراپا احتجاج

احتجاج اس وقت شروع ہوا جب جولائی کی پہلی تاریخ کو 22 ورکرز کو بغیر کسی وجہ کے، کسی نوٹس کے اور بغیر کسی کاغذی کارروائی کے فیکٹری سے نکال دیا گیا

July 3, 2020 ×
فائل فوٹو

سٹیل ملز کے بعد ریل مزدوروں پر حملہ؛مزدور دشمن عدلیہ کے ریلوے ملازمین کی چھانٹیوں کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہیں

|منجانب: مرکزی بیورو ریڈ ورکرز فرنٹ| نااہل، کرپٹ اور مزدور قاتل ریاست اتنی کمزور اورقابلِ نفرت ہو چکی ہے کہ اپنا ہر کام عدلیہ کے ذریعے کروانے پر مجبور ہو چکی ہے۔ چند روز قبل ریلوے مزدوروں کی سروس مستقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دو رکنی بینچ چیف […]

June 15, 2020 ×
درماندہ عوام کی رگوں میں دوڑتے غصے کو ہر صنعتی علاقے، ہر عوامی ادارے، ہر تعلیمی ادارے اور ہر گلی کوچے میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ چاہے لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں کی سڑکیں ہوں یا پھر بلوچستان کی پتھریلی زمین

حب: جبری برطرفیوں اور ٹھیکیداری نظام کیخلاف ایگرو حب انٹر نیشنل کے محنت کشوں کی احتجاجی تحریک

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، حب| ایگرو حب انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ سے گزشتہ ماہ چند محنت کشوں کی بلا جواز جبری برطرفی کے خلاف متاثرہ محنت کشوں نے صدائے احتجاج بلند کی تو فیکٹری انتظامیہ نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے یکم جون کو ان تمام محنت کشوں کو، جو براہ راست […]

June 15, 2020 ×
فیصل آباد: بیسٹ فائبرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مزدوروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

فیصل آباد: بیسٹ فائبرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مزدوروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، فیصل آباد| فیصل آباد میں کھڑڑیانوالہ کے قریب بیسٹ فائبرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مزدور پچھلے دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج۔ مزدوروں نے آج دوپہر شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر واقع اس فیکٹری کے گیٹ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج […]

May 21, 2020 ×
لاہور: بونس کی عدم ادئیگی کیخلاف یو ایس ٹیکسٹائل گروپ کے محنت کش سراپا احتجاج

لاہور: بونس کی عدم ادئیگی کیخلاف یو ایس ٹیکسٹائل گروپ کے محنت کش سراپا احتجاج

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، لاہور| گذشتہ روز لاہور کے علاقے گجومتہ میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری یو ایس گروپ کے محنت کشوں نے تنخواہوں میں کٹوتی اور سالانہ بونس نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ فیکٹری مالکان کی جانب سے بونس کی ادائیگی سے انکار کے بعد ایک فیکٹری یونٹ کے […]

May 20, 2020 ×
لاہور: میٹرو اور سپیڈو بسیں چلانے والی کمپنی انباکس کے محنت کشوں کا تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور: میٹرو اور سپیڈو بسیں چلانے والی کمپنی انباکس کے محنت کشوں کا تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

|ریڈ ورکرز فرنٹ، لاہور| 14 مئی کو لاہور پریس کلب کے سامنے سپیڈو اور میٹرو بسیں چلانے والی کمپنی انباکس کے محنت کشوں کا تین مہینے کی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی نے سپروائزروں اور افسران بالا کو تنخواہوں کی ادائیگی کر […]

May 20, 2020 ×