|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، بھکر|
8مارچ 2026ء کو 8 مارچ کے دن پیالہ چوک، بھکر میں ایک ہال میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی نے محنت کش خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر سے شعبہ صحت کے ملازمین، جن میں ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈیکس، الائیڈ اسٹاف، آپریشن تھیٹر اسٹاف شامل ہیں، شعبہ تعلیم، واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین، تھل یونیورسٹی کے طلبہ اور دیگر شہری شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز کامریڈ ڈاکٹر خالد اسراں نے خواتین کے عالمی دن کی اہمیت، خواتین کے عمومی مسائل اور ان کے لیے جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔ شعبہ صحت اور شعبہ تعلیم میں خواتین کی بڑی تعداد کو درپیش مسائل کے ساتھ ان شعبوں پر نجکاری کے ریاستی حملے کی بھی شدید مذمت کی کہ بیروزگاری اور مہنگائی کا سب سے منفی اثر خواتین پر پڑتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے خواتین کے حقوق اور نجکاری کے خلاف منظم جدوجہد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پروگرام کا آغاز کامریڈ ڈاکٹر خالد اسراں نے خواتین کے عالمی دن کی اہمیت، خواتین کے عمومی مسائل اور ان کے لیے جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔
پھر انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی رہنما کامریڈ ولید خان نے 8 مارچ کے دن کی تاریخ، طبقاتی سماج میں خواتین کی ثانوی حیثیت کی تاریخی وجوہات، انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزدور ریاست بنانے والے روسی سوشلسٹ انقلاب میں خواتین کے کلیدی کردار اور پھر اس انقلاب کے نتیجے میں خواتین کے لیے دیوہیکل حاصلات پر تفصیلی بات کی۔
اس کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن بھی ہوا جس میں کمیونسٹوں کے حوالے سے ریاستی پروپیگنڈہ، موجودہ نسل کو درپیش مسائل، مزدور ریاست کے حصول اور خواتین کی حقیقی آزادی کے لیے اس ریاست کے فوری عملی اقدامات کے سوالات کا جائزہ لیا گیا۔
آخر میں شرکاء نے پارٹی کے پروگرام کو بہت سراہا اور مستقل مزاجی سے ان سیاسی گرمیوں کی افادیت اور منعقد کرنے پر زور دیا۔

















In defence of Marxism!
Marxist Archives
Progressive Youth Alliance