بلوچستان: نرسز کا مطالبات منظور ہونے تک بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کا اعلان!
بلوچستان کی نرسز نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، ہائی رسک الاؤنس، سروس اسٹرکچر،نرسنگ ہاسٹل کی توسیع، میرج کالونی کے قیام اور سٹوڈنٹ نرسز کے وظیفے میں اضافے سمیت جائز حقوق کے حصول کے لیے بلوچستان بھر کی نرسز پر مشتمل ’’نرسز ایکشن کمیٹی‘‘ تشکیل دے دیدی گئی۔ کمیٹی نے وزیرِاعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ مطالبات کے حق میں نرسز نے صوبہ بھر میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج شروع کیا ہے جس میں مزید شدت لائی جائیگی