کشمیر: یوم مئی کے حوالے سے باغ میں ایک نشست

|رپورٹ: شعیب حسن|

یوم مئی کے موقع پر پروگریسو یوتھ الائنس( PYA) کے زیر اہتمام باغ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ شرکا نے شہدائے شکاگو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب تک جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پرکامریڈ گل باز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور آج کل جس بے بسی اور کرب کی زندگی گزار رہا ہے اس کی مثال اس سے پہلے کسی نظام میں نہیں ملتی ۔ سرمادارنہ نظام محنت کشو ں کے استحصال میں مزید اضافہ کررہا ہے کیونکہ اس کا مقصد منافع نہیں بلکہ شرح منا فع ہے ۔ اس نظام میں کسی شے کا پید ا کرنے کا مقصد منا فع کا حصول ہے نہ کہ ضرورت کی تکمیل ۔ اس نظام کو اکھاڑ پھینک کرایسا نظام ترتیب دینا ہے جہاں پید وار کا مقصد منافع نہ ہوبلکہ انسانی ضرورت ہو ۔ اس کے علاوہ کامریڈ حفیظ، جنید ، شعیب، راجہ تنویر ، راجہ اقبال نے خطاب کیا۔

Tags: × × ×

Comments are closed.