سوال۔ کمیونسٹ مینی فیسٹو نے سیاسی جدوجہد کے طریقہ ہائے کار کے بارے میں کیا بنیادی مارکسی اصول پیش کیا تھا؟

جواب۔ ’’کمیونسٹ فوری مقاصد کے حصول کیلئے ‘محنت کش طبقے کے ہنگامی مفادات کے حصول کیلئے لڑتے ہیں لیکن حال کی تحریک میں وہ مستقبل کی تحریک کا خیال رکھتے ہیں اور اس کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘‘
کمیونسٹ ‘مزدور طبقے کی دوسری پارٹیوں کے خلاف کوئی الگ پارٹی نہیں بناتے۔بحیثیت مجموعی پرولتاری طبقے کے مفاد کے سوا ان کا کوئی مفاد نہیں۔وہ اپنے جدا گانہ فرقہ پرور اصول قائم نہیں کرتے‘جس سے مزدور تحریک کو کوئی خاص شکل دی جائے اور کسی خاص سانچے میں ڈالا جائے۔ کمیونسٹوں کا امتیاز مزدور طبقے کی دوسری پارٹیوں سے صرف یہ ہے کہ (1 ) مختلف ملکوں کے مزدوروں کی قومی جدوجہد میں وہ بلا امتیاز قومیت پورے مزدور طبقے کے مشترک مفاد پر زور دیتے اور ان کو نمایاں کرتے ہیں۔(2 ) بورژوا طبقے کے خلاف مزدور طبقے کی جدوجہد اپنی نشو و نما کے جن مرحلوں سے گزرتی ہے ان میں وہ ہر جگہ اور ہمیشہ بحیثیت مجموعی پوری تحریک کے مفاد کی ترجمانی کرتے ہیں۔
کمیونسٹوں کا فوری مقصد وہی ہے جومزدوروں کی سب ہی دوسری پارٹیوں کا‘یعنی یہ کہ مزدوروں کا ایک طبقہ بنے‘بورژوا طبقے کا غلبہ ختم کیا جائے اور پرولتاریہ سیاسی اقتدار پر قبضہ کرے۔ کمیونزم کی امتیازی صفت عام طورپر ملکیت کو نہیں بلکہ بورژوا ملکیت کو مٹانا ہے۔ مزدوروں کا کوئی وطن نہیں۔ اور جو ان کے پاس ہے نہیں اسے ان سے کون چھین سکتا ہے۔