انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی پہلی کانگریس 4 اور 5 اپریل کو لاہور میں منعقد کی گئی جس میں گوادر سے لے کر ”آزاد“ کشمیر تک سے انقلابیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ یورپ اور کینیڈا سے بھی مندوبین شریک ہوئے۔
اس دو روزہ کانگریس کے دوران عالمی تناظر، پاکستان تناظر، سامراج کو شکست کیسے دی جائے، پارٹی کی تعمیر اور انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی رپورٹ پر مشتمل پانچ سیشنز منعقد کیے گئے جبکہ پارٹی کے مختلف امور زیر بحث لاتے ہوئے اہم فیصلے بھی کیے گئے جس میں مرکزی قیادت کا انتخاب بھی شامل تھا۔
مشکل ترین حالات اور تاریخ میں مہنگائی کی سب سے بڑی لہر کے باوجود اس کانگریس کا کامیاب انعقاد ملک میں انقلابی قوتوں کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور آنے والے عرصے کے تاریخی واقعات میں پارٹی کو اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
ذیل میں کانگریس کی منتخب تصاویر اور ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں۔


































































انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے لاہور میں عوامی ایکشن کمیٹی گلِگت بلتستان اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی راہنما احسان علی ایڈووکیٹ اور ان کی ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف مرکزی کانگریس کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احسان علی ایڈووکیٹ اور ان کے دیگر ساتھی گزشتہ ایک مہینے سے زیادہ عرسہ سے بے بنیاد مقدمات پر ریاستی عقوبت خانوں میں ہیں۔ تمام کامریڈز کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف بھی لاہور میں پارٹی کی پہلی کانگریس کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے!
















In defence of Marxism!
Marxist Archives
Progressive Youth Alliance