راولاکوٹ: رہنماؤں کی جبری برطرفی کیخلاف ملازمین کا دھرنا تین روز سے جاری

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کشمیر|

 

ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی پونچھ کی جانب سے رہنماؤں کی جبری برطرفیوں اور جھوٹے الزامات کی پاداش میں جاری انتقامی کاروائیوں کے خلاف تین دن سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرین مکمل طور پر دفتروں اور فیلڈ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ڈویژنل دفتر راولاکوٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

قائدین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک لمبے عرصے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اس جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے اور آگے بھی اپنے مطالبات پورے ہونے تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی کی جانب سے 4ستمبر کو یک بڑی ہڑتال کی کال دی گئی ہے جس میں دیگر اداروں کے ملازمین کو بھی ساتھ جوڑتے ہوئے ایک وسیع تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

راولاکوٹ: مزدور قیادت کی جبری برطرفی کیخلاف ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی کی جانب سے 4ستمبر کو ہڑتال کی کال دی گئی ہے

ریڈ ورکر فرنٹ ملازمین کی اس طویل جدوجہد کو سُرخ سلام پیش کرتا ہے جو ایک لمبے عرصے سے جاری ہے۔ اس لڑائی کو جیتنے کے لیے ملازمین کو اسی جڑت اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا اور دیگر اداروں کے ملازمین سے بھی حمایت لیتے ہوئے اس تحریک کو مضبوط بنانا ہو گا۔ریڈ ورکر فرنٹ ملازمین کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور تحریک کے ہر مرحلہ پر ملازمین کے شانہ بشانہ جدوجہد کی یقین دہانی بھی کرواتا ہے۔

متعلقہ:

راولاکوٹ: غیر جریدہ فنی ملازمین کے رہنما کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف ہڑتال کا اعلان

Comments are closed.