کامونکے: ایم این اے اور اے سی گوجرانوالہ کے اقارب کا محنت کش پر انسانیت سوز تشدد

|رپورٹ: گل زادہ صافی| ایم این اے رانا عمر نذیر کے کزن اور اے سی گوجرانوالہ راناجمیل کے بھائی رانا شفیق نے راشن کی خریداری کے لئے رقم مانگنے پر زر خرید(غلام) محنت کش امجد کو الٹا لٹکا کر دو گھنٹے تک بہیمانہ تشدد کا نشانا بنایا۔ محنت کش کو طبی امداد کے لیے ہسپتال […]

کامونکی: مل میں کام کے دوران ٹیکسٹائل مزدور جاں بحق

|رپورٹ: گل زادہ صافی| کامونکے ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران 40سالہ مزدور مشین میں جسم آنے سے پھنس کر ہلاک ہوگیا۔ مزدور چیخ وپکار کرتا رہا لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔ فیصل آباد کا چالیس سالہ محمد عاصم عرصہ دو سال سے تتلے روڈ نالہ سیم کے قریب شیخ نوید احمد کی ٹیکسٹائل […]

کامونکی: تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مہم جاری

رپورٹ: | گل زادہ صافی | تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں احتجاجی مہم جاری ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) تحصیل کامونکی کی قیادت حکومت کی اس عوام دشمن پالیسی کیخلاف تمام اساتذہ کو متحرک کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام اداروں میں […]

کامونکی: پنجاب ٹیچرز یونین کا نجکاری کیخلاف احتجاجی اجلاس

رپورٹ: | گل زادہ صافی | 18اپریل بروز سوموار پنجاب ٹیچرزیونین کے زیر اہتمام تحصیل کامونکی کے 50سے زائد پرائمری اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (PEF) کے حوالے کرنے کیخلاف گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار گرلز، حبیب پورہ میں منعقدہ احتجاجی پروگرام سے پنجاب ٹیچر یونین(PTU) گوجرانوالہ کے ضلعی صدر ملک ادریس، تحصیل صدر ملک محمد […]