سوال۔ لوگوں کی اس سے کیا مراد ہوتی ہے جب وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ سوشلسٹ ہیں؟

جواب۔ مارکسی اصطلاح میں ‘سوشلزم‘سرمایہ دارانہ نظام اور کمیونزم کے درمیان ایک عبوری دور کے طورپر تصور کیا جاتا ہے۔ایک ایسے نظام تک عبوری سفر‘ جس میں ہم حقیقی معنوں میں ’’ہر کسی سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق‘ اور ہر کسی کو اس کی ضرورتوں کے مطابق‘‘ کا رشتہ قائم کر سکیں۔اس لئے حقیقی مارکسسٹ کو متبادل کے طورپر سوشلسٹ بھی کہا جا سکتا ہے ‘تاوقتیکہ ان کا ہدف سرمایہ دارانہ نظام کاانہدام اور حقیقی محنت کشوں کے کنٹرول پر مبنی جمہوری سوشلزم کی تعمیر ہو۔