لاہور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ: نیرو ٹیکس فیکٹری میں تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر جبری برطرفیاں!

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، قصور|

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع نیروٹیکس فیکٹری میں تین ماہ پہلے تقریباً سو مزدوروں کو بغیر نوٹس کے جبری طور پر ملازمت سے نکال دیا گیا اور پچھلے کئی ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔

بر طرف ہونے والے مزدور جب انتظامیہ سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ چھ ماہ بعد آنا۔ پچھلی دفعہ مزدور جب اکٹھے ہو کر گئے تو انہوں نے 26 اکتوبر کو واجبات کی ادائیگی کا وقت دے دیا تھا۔ لیکن 26 اکتوبر کو پھر ایک ماہ کا ٹائم دے دیا گیا۔

انقلابی کمیونسٹ پارٹی مزدوروں کی واجبات لینے کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نیرو ٹیکسٹائل انتظامیہ اسی طرح مزدوروں کو نئی تاریخ دیتی رہے گی۔ تاکہ مزدور تھک ہار کر اور مایوس ہو کر واجبات کی ادائیگی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں۔

اپنے مطالبات منوانے کے لیے مزدوروں کو مل کر، منظم ہو کر پر امن احتجاج کرنا ہو گا۔ اس طرح ہی مزدور اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں۔

Comments are closed.