لاہور: یومِ مئی پر شیرِ بنگال لیبر کالونی میں تقریب

رپورٹ:| ولید خان |
یومِ مئی کے حوالے سے شیرِ بنگال لیبر کالونی میں مزدوروں کے تعاون سے ریڈ ورکرز فرنٹ (RWF)کی زیرِ اہتمام جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف فیکٹریوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید کھوکھر نے سر انجام دئے جبکہ مقررین میں ریڈ ورکرز فرنٹ( RWF) کے راہنماؤں آدم پال، راشد خالد، آفتاب اشرف، عدیل زیدی، صبغت وائیں(گوجرانوالہ)، گل زادہ صافی(کامونکی) اور علی اوسط، ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن سے اعجاز ایوب، واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے مقصود ہمدانی اور ایمکو ٹائلز ورکر یونین اورلیبر کالونی کے بزرگ مزدور رہنما چودھری رشید نے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر یومِ مئی کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج سے تقریباً ڈیڑھ سو سال قبل شکاگو کے شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ مزدور تحریک کو پیش کر کے جو حاصلات حاصل کی تھیں؛ آج وہ دنیا بھر کے محنت کشوں سے سرمایہ داری کے شدید ترین تاریخی بحران میں واپس چھینی جا رہی ہیں۔ آج کا دن صرف شہداء کی یاد منانے کا دن ہی نہیں بلکہ مزدور تحریک کو منظم کر کے آگے بڑھاتے ہوئے تمام مسائل کے حل کیلئے ایک سوشلسٹ انقلاب کرنے کی ضرورت ہے جو اب وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔
تقریب کے اختتام پر محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں استاد ناصر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلابی نظموں اور گیتوں سے سامعین کے دلوں کو گرمایا۔






Comments are closed.