راولاکوٹ: محکمہ برقیات کے ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف ہڑتال 

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کشمیر|

راولاکوٹ محکمہ برقیات کے محنت کشوں کی محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کی طرف سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال ایک ہفتہ سے جاری ہے۔ ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کے لیے حکومت اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ آفیسران کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا تھا مگر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی حکومت اور محکمہ کے حکام بالا کی جانب سے کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔ ملازمین ایک ہفتہ سے کام چھوڑ کر ہڑتالی کیمپ میں موجود ہیں۔ 

ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات پورے نہیں کیے گئے اور محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کی جانب سے ظالمانہ انتظامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو سخت احتجاج کریں گے۔ ہڑتال میں غیر جریدہ فنی ملازمین پونچھ کے مرکزی صدر اعجاز شاہسوار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معطل کئے گئے ملازمین کی فوری بحالی،آفیشی ایٹنگ ملازمین کی مستقل اپ گریڈیشن اور ورک چارج ملازمین کی مستقلی کو یقینی بنایا جائے۔اگر یہ جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو اعلیٰ آفیسران کے خلاف سخت احتجاجی کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.