|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، راولپنڈی|
مورخہ 20 جنوری 2026ء کو سکستھ روڈ، راولپنڈی میں ایک شاندار کمیونسٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ، محنت کشوں، عوامی ایکشن کمیٹی کشمیر کے کارکنان اور گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی ہے۔ فیسٹیول کے پہلا سیشن کا موضوع ”کمیونزم اور انقلابات“ تھا جس میں بہت شاندار پینل ڈسکشن ہوئی۔ پہلے سیشن کو عثمان سیال نے چیئر کیا اور ڈسکشن میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما احسان علی ایڈووکیٹ، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے یوتھ چیئرمین اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکن کامریڈ اصغر شاہ، ”آزاد“ کشمیر سے انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکن کامریڈ عبید زبیر اور لاہور سے انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ ولید خان نے حصہ لیا۔
اس سیشن میں پاکستان اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تیز تر معاشی و سیاسی تبدیلیوں اور ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ابھرنے والے عوامی تحرک کو زیر بحث لایا گیا۔ پینل ڈسکشن میں موجود کامریڈز نے سرمایہ داری کے روز بروز گہرے ہوتے نامیاتی بحران، جو اب جنگوں اور خانہ جنگیوں کی صورت میں اپنا اظہار کر رہا ہے، کا سائنسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ محنت کش طبقے کی انقلابی پارٹی تعمیر کی جائے ورنہ یہ بحران سماجوں کو بربریت کی سمت دھکیل دے گا۔ پینل ڈسکشن کو ہوسٹ عثمان سیال نے کیا۔
دوسرا سیشن، ’کمیونسٹ سے پوچھیے‘ کے نام سے کیا گیا، یہ اوپن سیشن تھا جسے کامریڈ خیام آزاد نے چیئر کیا اور سپیکر انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ ڈاکٹر آفتاب اشرف تھے۔ اس میں شرکاء نے دلچسپی سے کمیونزم کے بارے پائے جانے والے مغالطوں کو سوالات کے طور پر پیش کیا اور قومی سوال سے لے کر عالمی جنگوں کے حوالے سے سوال کیے جن کا کامریڈ آفتاب نے تفصیل سے جواب رکھا۔ جو ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی موجود ہیں۔
فیسٹویل کے آخر میں مشاعرے اور موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو شاعری کے ممتاز شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض کامریڈ عرفان بلوچ نے سر انجام دیے۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی نامور انقلابی شاعر اور استاد مظہر حسین سید تھے۔ مشاعرے کے صاحبِ صدارت مشہور شاعر عمران عامی نیکی۔ مشاعرے میں نامور شاعر اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ممبر کامریڈ شعیب کیانی نے خصوصی شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ میں میثم نقوی، ثانیہ خان، فقیہ حیدر، عامر آزاد، حسن علی طاہر، مصور عباس، عین عازم، حسن سیف، شاہزیب منظر، احسان عباس، خضر سلیم اور فیصل شہزاد نے اپنا کلام پیش کیا اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ شرکاء نے انقلابی شاعری کو خوب پسند کیا اور دل کھول کر داد دی۔
فیسٹیول کی پوری کمپیئن میں پارٹی کارکنان نے بھرپور حصہ لیا اور تیس سے زائد نوجوانوں کو پارٹی کا ہمدرد بنانے میں کامیاب ہوئے اور ہزاروں لوگوں تک پارٹی کا انقلابی پیغام پہنچایا۔ فیسٹیول میں مجموعی طور پر سو سے زائد نوجوانوں، محنت کشوں اور خواتین نے شرکت کی اور ایک کامیاب فیسٹیول بنایا۔ فیسٹیول میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے بک سٹال بھی لگایا گیا جس میں لال سلام پبلیکیشنز، ویل ریڈ (Wellred) پبلیکیشنز کی کتب سمیت پارٹی کا لٹریچر موجود تھا، جس میں دس ہزار سے زائد کی کتب اور پارٹی لٹریچر فروخت ہوا۔ فیسٹیول کے تمام تر اخراجات کامریڈز نے محنت کشوں اور نوجوانوں سے فنڈ اپیل کے ذریعہ اکٹھا کیا۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے لاہور، کراچی کے کامیاب فسٹیولز کے بعد یہ تیسرا فیسٹیول جڑواں شہر وں میں منعقد کیا گیا۔ انقلابی کمیونسٹ پارٹی مستقبل میں بھی ملک بھر میں ایسے پروگرامز اور فیٹیولز منعقد کرتی رہے گی۔ اگر آپ ان پروگراموں اور فیسٹیولز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یا انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ممبر بننا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
















In defence of Marxism!
Marxist Archives
Progressive Youth Alliance