قدر، قیمت اور منافع

’’قدر ، قیمت اور منافع‘‘ یا ’’اجرت ، قیمت اور منافع‘‘ در اصل کارل مارکس کی ان تقاریر پر مبنی ہے جو انہوں نے 20اور 27جون 1865ء کو پہلی انٹرنیشنل کی جنرل کونسل کے دو اجلاسوں میں کیں۔ یہ تقاریر دراصل جنرل کونسل میں برطانوی مزدوروں کے نمائندے جون ویسٹن کے ان سوالات کے جواب میں کی گئیں:

1: کیا محنت کش طبقے کی سماجی و معاشی حالت اجرتوں میں اضافے سے بہتر ہو سکتی ہے؟
2:کیا ٹریڈ یونینز کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کی جدوجہد کے صنعت کے دوسرے شعبوں پر برے اثرات نہیں پڑتے؟
یہ تقاریر مارکس اور اینگلز کی وفات کے بعد ہی مارکس کی دستاویزات میں تحریری شکل میں دریافت ہوئیں اور کتابچے کے طور پرشائع ہوئیں۔ان تقاریر میں مارکس نے بورژوا معیشت کے بعض اہم پہلووں کا انتہائی خوبصورتی سے تجزیہ کیا ہے۔ سرمایہ دارانہ معیشت کے طریقہ کار اور تضادات کو سمجھنے کے لئے یہ کتابچہ ایک نقطہ آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

سائز: 1.4MB
صفحات کی تعداد: 50
PDFفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Comments are closed.