کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کے طلبہ کا ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ:| کریم پرہر|

Quetta-Bolan Medical College Students Protest in Solidarity with Young Doctors and Paramedical Staff 00آج دوپہر بولان میڈیکل کالج(BMC) کے سینکڑوں طلبہ نے ینگ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کے گزشتہ آٹھ روز سے جاری احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے منان چوک، کوئٹہ پر مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے کا آغاز بولان میڈیکل کالج سے ہوا ۔ طلبہ بسوں میں سوار ہو کر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچے جہاں سے وہ ریلی کی شکل میں منان چوک پہنچے۔ مظاہریں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ینگ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کے حق میں نعرے لگائے۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو کر دھرنے کی طرف چلے گئے ۔ جہاں پر طلبہ راہنماؤں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا ۔

Quetta-Bolan Medical College Students Protest in Solidarity with Young Doctors and Paramedical Staff 01 Quetta-Bolan Medical College Students Protest in Solidarity with Young Doctors and Paramedical Staff 02 Quetta-Bolan Medical College Students Protest in Solidarity with Young Doctors and Paramedical Staff 03 Quetta-Bolan Medical College Students Protest in Solidarity with Young Doctors and Paramedical Staff 04

Tags: × ×

Comments are closed.