لاہور: ایک روزہ ریجنل مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: عدیل زیدی
10 اپریل 2016 ء بروز اتوار، لاہورمیں پروگریسیو یوتھ الائنس(PYA ) کے زیر اہتمام ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی۔
zain leading off in schoolسکول مجموعی طور پر دو سیشنز پر مبنی تھا ۔پہلے سیشن کا عنوان ’’بالشوازم: راہِ انقلاب‘‘تھا۔سیشن کوچیئر فرحان گوہر نے کیا ۔بحث کا آغاز زین العابدین نے کیا جس کے بعدعدیل زیدی، اعجاز ایوب، وقاراحمد، پارس جان اورمقصودہمدانی نے بالشوازم کی تاریخی اور فلسفیانہ بنیادوں کو زیرِبحث رکھا۔مقررین نے زارشاہی روس کی پسماندگی ، معروضی حالات اور مارکسی قوتوں کے آغاز کوتفصیل سے بیان کیا ۔ بحث کو مزیدآگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ1917 کا روس کا انقلاب انسانی تاریخ کا ایسا موڑتھاجب پہلی بار اکثریت کی حکومت قائم ہوئی اور کس طرح بالشویک پارٹی نے مارکسی بنیادوں پرمعروضی حالات کو سمجھتے ہوئے ، لینن اور ٹراٹسکی کی قیادت میں روس کے انقلاب کی رہنمائی کی اور کامیابی سے ہمکنار کرایا۔
adeel leading off in schoolدوسرے سیشن کا عنوان ’’سٹالنزم:ابھار اور زوال‘‘تھاجس کو اعجاز ایوب نے چیئر کیا اور عدیل زیدی نے بحث کا آغاز کیا اور سٹالنزم کے ابھار اور زوال کوبیان کرتے ہوئے کہا کہ سٹالنزم کا ابھار کن معروضی حالات میں ہوا اور کس طرح بیوروکریسی نے جڑیں پکڑیں ۔ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے سٹالنسٹ بیوروکریسی کے مختلف ادوار اورٹراٹسکی کی بیوروکریسی کے خلاف جدوجہد اور سٹالنزم کے زوال پر بھی روشنی ڈالی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے فرحان گوہر، قاسم گوندل، زین العابدین، پارس اور راشد نے بھی اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آج ہمارا مقصد نہ صرف عالمی سوشلسٹ انقلاب کے لئے جدوجہد کرنا ہے بلکہ صحت مندانہ بنیادوں پر ایک سوشلسٹ سماج کو تعمیر کرنا بھی ہے۔ جس کے بعد انٹرنیشنل گا کر سکول کا اختتام کیا گیا۔

ejaz 02waqarparticipants cross sectionmaqsood 01farhan 01paras 02rashid 02participants singing internationaleparticipants singing Internationale 02

Comments are closed.